پولیس کے آنے کی اطلاع پر خاتون نے چوتھی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گلی میں چھلانگ لگا دی، جس سے وہ زخمی اور بے ہوش ہوگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ افشاں کے نام سے کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مذکورہ عمارت میں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا، پولیس کے آنے کی اطلاع پر خاتون نے چوتھی منزل کے فلیٹ کی کھڑکی سے گلی میں چھلانگ لگا دی، جس سے وہ زخمی اور بے ہوش ہوگئی تھی۔

خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ خاتون کی موت واقع ہو چکی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ منشیات فروش کی نشاندہی پر پولیس مذکورہ بلڈنگ پر پہنچی تھی، جاں بحق ہونے والی خاتون کے فلیٹ سے منشیات اور نشہ آور اشیا استعمال کرنے کا سامان ملا ہے، خاتون منشیات فروش تھی اور اپنے گھر پر منشیات استعمال کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتی تھی، پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چھلانگ لگا خاتون نے خاتون کی فلیٹ سے

پڑھیں:

لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا

لاہور:

گجر پورہ سے 29 سالہ خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے تھانہ گجر پورہ میں خاوند کی مدعیت میں اس کی بیوی اور 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی امبر 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی۔

ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ  ام ہانی کو ان کی والدہ امبر سمیت اغوا کیا گیا۔ امبر اپنی ماں کے گھر جانے کے لیے بچوں سمیت نکلی اور راستے سے اسے اغوا کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ماں بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکا اور انویسٹی گیشن پولیس  کی مشترکہ ٹیم خاتون اور مغوی بچوں کو ٹریس کر رہی ہیں، جنہیں  جلد ہی بازیاب کروا لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر تشدد
  • مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • کراچی: احمدیوں کی عبادت گاہ کے باہر احتجاج کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کا مقدمہ درج
  • مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا
  • خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ پولیس نے کس طرح تلاش کیا؟