چین میں کھپت بڑھانے کے لئے قومی خصوصی ایکشن پلان کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ : چین میں کھپت کو بھرپور طریقے سے بڑھانے، گھریلو طلب کو ہمہ جہت طریقے سے بڑھانے، آمدنی میں اضافہ اور بوجھ کو کم کرنے، اعلی معیار کی فراہمی کے ساتھ موثر طلب پیدا کرنے، کھپت کی خواہش  بڑھانے کے لئے کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے، اور کھپت کو محدود کرنے والے غیر معمولی مسائل کو حل کرنے کے لئے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس اور چین کی ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے حال

ہی میں “کھپت  بڑھانے کے لئے خصوصی ایکشن پلان” جاری کیا، اور تمام علاقوں اور محکموں سے مقامی حالات کی روشنی میں اس پر سنجیدگی کے ساتھ  عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے.


 ایکشن پلان میں شہری اور دیہی آبادی  کی آمدنی بڑھانے کے لئے اقدامات، کھپت کی صلاحیت کو یقینی بنانے  کے اقدامات، خدمات کی کھپت کے معیار کو بہتر بنانے سے لوگوں کو فائدہ پہنچانے  کے اقدامات، بڑے پیمانے پر کھپت کو  اپ گریڈ کرنے  کے اقدامات، کھپت کے معیار کو بہتر بنانے کے اقدامات، کھپت کے ماحول کو بہتر بنانے کے  حوالے سے اقدامات ، پابندیوں کا جائزہ لینے اور بہتر بنانے  کے اقدامات اور ،حمایت کی پالیسی کو بہتر بنانے کے  اقدامات سمیت آٹھ حصے شامل ہیں.

چین کے  تمام علاقوں اور محکموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ  مقامی حالات کے مطابق عملی اقدامات اُٹھاتے ہوئے  کھپت  بڑھانے کےلئے  مختلف پالیسیوں اور اقدامات کے تیز اور بہتر نفاذ کو   فروغ دیں۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بڑھانے کے لئے ایکشن پلان

پڑھیں:

چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ

چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :امریکی تجارتی نمائندہ دفتر نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کے خلاف سیکشن 301 کی تحقیقات کے حتمی اقدامات کا اعلان کیا۔ہفتہ کے روزچین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر سخت ناراضی اور فیصلہ کن مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ پالیسیوں کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ واضح امتیاز کے ساتھ یہ اقدامات مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق نہیں اور یہ چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں اور قواعد پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ الزام تراشی بند کرے اور جلد از جلد اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین امریکہ کی اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے گا اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اختیار کرے گا ۔ اس حوالے سے چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے بھی ایک مذمتی بیان جاری کیا اور چائنا ایسوسی ایشن آف نیشنل شپ بلڈنگ انڈسٹری اور چائنا شپ اونرز ایسوسی ایشن نے بھی امریکی تحقیقات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ان پر شدید احتجاج کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت، ڈرائیونگ فورس جو پاک افغان تعلقات بہتر کر رہی ہے
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز 
  • چین کی بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کو ہدف بنانے کے امریکی اقدامات کی سخت مخالفت
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق
  • فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ، ایاز صادق
  • “چائنا فلم کنزمپشن ایئر” کا باضابطہ آغاز
  • چین کا امریکی سیکشن 301 کی تحقیقات کے جواب میں الزام تراشی بند کرنے کا مطالبہ