ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدر مملکت نے دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کیلئے بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

صدر مملکت نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی ک بھی دعا کی ہے۔ 

یاد رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں قومی شاہراہ این 40 پر ایف سی کے قافلے پر کالعدم بی ایل اے کے خودکش اور بارودی دھماکے میں 3 اہلکار اور 2 شہری شہید ، جبکہ 14 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ 

پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صدر مملکت

پڑھیں:

قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں؛ چیف آف ڈیفنس فورسز

ویب ڈیسک : چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا۔کور کمانڈر گوجرانوالہ نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔اس موقع پر فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جنگی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ سید عاصم منیر نے فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز اور جدید سمیولیٹر ٹریننگ سہولت کا مشاہدہ کیا، انہوں نے فارمیشن کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مجموعی تیاری کی تعریف کی۔ 

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈمارشل نے ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا،  جدید جنگی ماحول میں حالات سے باخبر رہنا اور بروقت فیصلے کرنا ناگزیر ہیں۔

 فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں سے گفتگو  کی اور ان کے بلند حوصلے اور قومی سلامتی کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا، فیلڈ مارشل نے سخت، مقصد پر مبنی تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی چیلنجز، انتہاپسندانہ نظریات اور قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والی تقسیم پسند قوتوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند

متعلقہ مضامین

  • روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، شہری تنصیبات کو نقصان
  • امریکا: کیلیفورنیا کے رہائشی علاقے میں ہولناک دھماکے سے گھر کے پرخچے اڑ گئے، 6 زخمی
  • کوئٹہ، امامبارگاہوں کی سکیورٹی کلوز، بلوچستان شیعہ کانفرنس کا اظہار تشویش
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں: فیلڈ مارشل
  • صدرآصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کوملاقات کیلئے بلا لیا
  • پاک فوج قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل
  • قومی استحکام کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہیں؛ چیف آف ڈیفنس فورسز
  • امریکی ریاست فلوریڈا میں ہائی وے پر چلتی گاڑی پر جہاز گرگیا، معجزانہ طورپر جانی نقصان سے محفوظ
  • بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم
  • قتل ہونے والے زمیندار کے لواحقین سے ذوالفقار مرزا کا اظہار افسوس