وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے.را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے.سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وئی شک نہیں پاکستان میں دہشتگردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے.

را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کی سوچ اور خیالات آپس میں نہیں ملتے، ان سب کو را نے اکٹھا کیا ہے، را دہشت گردوں کی ماں کاکردار ادا کررہی ہے. سفاکانہ کارروائیوں کیلئے فنڈز اور اسلحہ فراہم کررہی ہے ۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارا ہمسایہ افغانستان جس کی پناہ گزینوں کی شکل میں ہم نے سالہاسال مدد کی ہے. افغانستان کے عوام پاکستان کے ساتھ ہیں. مگر افغان حکومت پروکسی کا کردار ادا کررہی ہے. دہشتگردوں کو جس قسم کی سہولت فراہم کی ہوئی ہیں، ان کی مدد سے وہ دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے۔رانا ثنا اللہ نے جعفر ایکسپریس کے مسفافروں کو یرغمال بنائے جانے کے تاثر کو یکسر مستردکرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غلط بات ہے. انہوں نے کہا کہ کارروائی ہوتی ہی انڈیا نے پروپیگنڈا شروع کردیا اور ساتھ ہی ہمارے ملک کی ایک سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے ساتھ شروع ہوگیا اورانہوں نے اس چیز کو اس چیز کو اس طرح ابھارا جیسے یہ کوئی بہت بڑا واقعہ ہوگیا اور خدانخواستہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ مگر ہماری فورسز نے جیسی ہی آپریشن شروع کیا. تمام دہشتگردوں کو چند گھنٹوں میں جہنم واصل کردیا گیا. اب جائے وقوعہ پر سب کی رسائی ہے، آزاد میڈیا بھی وہاں گیا ہے. سب نے دیکھا ہے کہ ٹرین کے تمام مسافر بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ 26 لوگ شہید ہوئے ہیں جن میں 18 جوان پاک فوج سے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک خدانخواستہ کئی سو لوگ لاپتہ ہوتے تو ان کے لواحقین سوال کرتے کہ ہمارے لوگ لاپتہ ہیں. لیکن کوئی ایسا معاملہ نہیں ہے، بھارتی ساختہ پروپیگنڈا ہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ گرینڈ آپریشن کی صرف بات بنی ہوئی ہے. کسی گرینڈ آپریشن کی نہ کوئی ضرورت نہیں ہے، نہ گرینڈ آپریشن کی کوئی شکل ہوتی ہے.انہوں نے کہاکہ اس سے بڑا گرینڈ آپریشن کیا ہوگا کہ روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہورہے ہیں اور دہشتگرد مارے جارہے ہیں. اس سے بڑا آپریش اور کیا ہوسکتا ہے؟ اسی آپریشن سے دہشتگردی کنٹرول ہوگی اور دہشت گرد نیست و نابود ہوں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: گرینڈ آپریشن کی ادا کررہی ہے انہوں نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن کے اہم معرکے” آپریشن چُیومک“ کو 36 سال مکمل

 دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن پر پاکستان آرمی کی غیر معمولی جرات اور حکمت عملی سے بھرپور کارروائی " آپریشن چیومک" کو آج 36 سال مکمل ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں دُشمن بھارت کے علاوہ سخت موسمی حالات بڑے چیلنجز ہیں، 19 اپریل 1989 کو " آپریشن چُیومک" کے دوران لیفٹیننٹ نوید الرحمن کو ہیلی کاپٹرکے ساتھ سلنگ کرکے21ہزار فٹ کی بلندی پراتارا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل ایاز احمد ریٹائرڈ، اس وقت بطورایف سی این اے کمانڈر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایاز احمد (ریٹائرڈ) کاکہنا ہےکہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر آپریشن چیومک کا فیصلہ کیا گی،بھارت کی ایک گن پوزیشن تھی جسے تباہ کرنا بے حد ضروری ہو چکا تھا،اس مقصد کے لئے انتہائی بلند چوٹی جسے بعد میں چیومک کا نام دیا گیا، پر قبضےکا فیصلہ کیا گیا،بھارتی سائیڈ کے برعکس پاکستانی سائیڈانتہائی دشوار اور بلند تھی جس کو سر کرنا تقریبا ناممکن تھا،اس بلند و بالاکھڑے پہاڑ پر پہنچنے کے لئے ہیلی کاپٹرز کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ایاز احمد (ریٹائرڈ) کا کہناہے کہ ہیلی کاپٹر سے لٹک کر جانا بہت مشکل کام تھا مگر میجر نوید نے یہ کر دکھایا،بھارتی فوج کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی ہماری سپاہ نے اس چوٹی پر قبضہ کرلیا،چیومک چوٹی کے نیچے دُشمن کا بیس کیمپ تھا،میجر نوید کےحملے میں بھارتی فوج وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہو گئی،ہم نے حکمت عملی کے تحت آرٹلری فائر کے ذریعے بھارتی فوج کے بیس کیمپ کو تباہ کیا،چوٹی پر موجود برف آرٹلری فائر کے ذریعے برفانی تودے میں تبدیل ہوگئی جس کی زد میں آکر مکمل بھارتی بٹالین دب گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ایاز احمد (ریٹائرڈ) نے کہا کہ پسپا ہونے کے بعدبھارتی فوج نے فلیگ میٹنگ کی خواہش ظاہر کردی،فلیگ میٹنگ میں یہ طے پایا کہ سیز فائر ہو گااور بھارتی اپنی لاشیں لے کر جائیں گے،برف سے نکالتے ہوئےہم نے 400 بھارتی لاشیں گنیں، بھارتی فوج کے میجر جنرل کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اس پوسٹ پر دوبارہ نہیں آئے گی۔ میجر جنرل محمد فاروق ملک (ریٹائرڈ) کا کہنا تھا کہ میجر نوید الرحمان میرے کیڈٹ تھے،میں اُس وقت آفیسرز ٹریننگ سکول منگلا میں پلاٹون کمانڈ رتھا،جس خصوصیت کو میں نے بطور انسٹرکٹر نوٹ کیا، وہ میجرنوید الرحمان کی فائٹنگ سپرٹ تھی،میجر نوید الرحمان سلنگ کے ساتھ پرواز کے دوران دشمن کے آرٹلری سپلنٹرز کا نشانہ بنے،میجر نوید الرحمان شدید زخمی ہوئے مگر دشمن کا مقابلہ تن تنہا کیا جب تک کمک نہیں پہنچی۔ میجر نوید الرحمن (ریٹائرڈ) ستارہ جرأت کہتے ہیں کہ پاکستان آرمی میراجذبہ تھا ، جذبہ ہے اور جذبہ رہے گا،چیومک آپریشن کے لئے میں نے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا،جب ہیلی نے ٹیک آف کیا تو وہاں موسم بہت خراب تھا،ان ہواؤں نے مجھے کچل کر رکھ دیا تھا لیکن میرا جذبہ تھا کہ میرے پر نکل آئیں اور میں ہیلی سے پہلے وہاں پہنچ جاؤں،ہم نے دشمن کو چکما دے کر یہ تاثر دیا کہ ہم وہاں پر کثیر تعداد میں موجود ہیں حالانکہ ایسا نہیں تھا،سلنگ کے دوران میں 25ہزار کی بلندی پر تھا،جب ہیلی نے مجھے ڈراپ کیا تو میں 22 ہزار کو چھوتے ہوئے21ہزار 4 سو کی کریویس میں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں: رانا ثناء اللّٰہ
  • خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز نے دو مختلف آپریشن، 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • متنازع نہری منصوبہ: ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان دوبارہ رابطہ، مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق
  •  رانا ثنااللہ کا  شرجیل میمن سے دوبارہ رابطہ، آبی تنازعپر مشاورت کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • رانا ثنااللہ اور شرجیل میمن میں ٹیلی فونک رابطہ، کینال مسئلہ بات چیت سے حل کرنے پراتفاق
  • رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینالز کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق
  • ‎کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا؛ رانا ثناء اللہ
  • دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن کے اہم معرکے” آپریشن چُیومک“ کو 36 سال مکمل
  • پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے. زرتاج گل