متحدہ علماء محاذ کے تحت جشن ولادت سیدنا امام حسنؑ سیمینار، علماء مشائخ کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
سیمینار سے خطاب میں علماء مشائخ کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولۖ جگر گوشہ بتول صلح کل سیدنا امام حسنؑ نے اپنے دور خلافت میں نامساعد حالات کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ دشمنان دین و اہل بیتؑ کے خلاف ابھرتی ہوئی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی بانی صدر حجة الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں منعقدہ صلحِ کُل امام حسنؑ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے قرآن و سنت کی روشنی میں نواسۂ رسولؐ سردار جنت خلیفہ راشد سیدنا امام حسنؑ کے فضائل و مناقب بیان کئے اور آپ کی عظیم شخصیت کو اتحاد بین المسلمین کیلئے نمونہ عمل قرار دیا اور بحیثیت پانچویں خلیفہ راشد کے آپ کی خلافت کو نبی کریمۖ کی بشارت اور اتحاد و اصلاح امت مسلمہ کا وسیلہ اور آپ کی بے مثل قیادت اور اتحاد امت کے منہج کو اسلامی سیاسیات کا روشن ترین زاویہ قرار دیا، صلح امام حسنؑ امہ کے لئے مشعل راہ ہے، امام حسنؑ وحدت امت و یکجہتی کا عملی مظہر ہیں، امام حسنؑ کی سیرت و کردار کا ہر پہلو امت کیلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواسہ رسولۖ جگر گوشہ بتول صلح کل سیدنا امام حسنؑ نے اپنے دور خلافت میں نامساعد حالات کا نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ دشمنان دین و اہل بیتؑ کے خلاف ابھرتی ہوئی سازشوں کو ناکام بنادیا۔ سیمینار سے مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ عبدالماجد فاروقی، مفتی عبدالغفور اشرفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی وجیہہ الدین، قانونی مشیر ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، مولانا مفتی علی المرتضیٰ، قاری محمد اقبال رحیمی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک، مولانا محمد ابراہیم چترالی و دیگر نے خطاب کیا۔ معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی نے امام حسنؑ کی شان میں منقبت پیش کی۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں ''محفل مذاکرہ''
محفل مذاکراہ میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم بطور مہمان شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن میں
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی بقیۃ اللہ کنونشن میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کی صورتحال کے حوالے سے ''محفل مذاکرہ'' کا اہتمام کیا گیا، محفل مذاکرہ کی نظامت مرکزی صدر عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے کی، جبکہ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سید ناصر عباس شیرازی، معروف تعلیمی شخصیت و سابق مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امتیاز علی رضوی، سابق صوبائی وزیر و اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان میثم کاظم نے بطور مہمان شرکت کی۔ محفل مذاکرہ میں تنظیم کے ماضی، حال اور مستقبل کے حوالے سے شوریٰ عمومی کی جانب سے سوالات کیے گئے، جن کے مقررین نے احسن انداز میں جوابات دیئے۔