پٹرول اور ڈیزل پر لیوی مزید 10روپے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے اعلان کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر عائد لیوی میں مزید 10 روپے کا اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل پرلیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہائی اوکٹین پر 50 روپے فی لیٹر کر دی گئی۔لیوی بڑھانے سے 16 دنوں میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے، لیوی بڑھانے سے حاصل ہونے والی اضافی رقم بجلی کے بلوں میں ریلیف پر خرچ ہو گی۔ لیوی میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے بجٹ میں پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے 80 روپے کرنے کا اعلان کیا تھا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف— فائل فوٹومشیر اطلاعات خیبرپختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت نےدینی مدارس کے لیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا ک ر10 کروڑ روپےکر دی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا حکومت بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کےپی کی زیرصدارت اجلاس میں دی گئی ہے، دینی مدارس کے طلباء بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کر نے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے۔
انہوں بتایا ہے کہ دینی مدارس کے طلباء کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ کے پی حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔