مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام، مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام -مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کا غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب ایکشن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان نے کہا کہ مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی اینویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔
اس میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی ویزا ایجنٹوں سے 22 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا، ملزم نے 15 لاکھ روپے بینک کے ذریعے ادا کیے۔
مسافر کی نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ مهران خالد اور شہروز جنید کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا، مسافر اور ایجنٹون کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار کر لیا جانے کی کوشش ویزا پر
پڑھیں:
15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور:15 سالہ بچے کو دھمکی دینے، تشدد کرنے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کو سادھوکی گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔
ایس ایچ او کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے کے لیے گیا تھا، جہاں ملزم نے بچے کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، جس پر بچے نے شور مچایا۔
ملزم بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتارہا اور تشدد بھی کرتا رہا، جس کی وجہ سے بچے کے بائیں بازو پر زخم بھی آیا۔
پولیس نے ملزم ہیرا کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔