کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے امن سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائیں گے، بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی، عوام کے جان و مال سے کھیلنے والوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، ہر قیمت پر امن قائم کریں گے، دشمن عناصر سن لیں کہ ریاست ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دے گی، دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، امن دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، بلوچستان کا ہر فرد شہداء کے خون کا مقروض ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں دالبندین شاہراہ این 40 پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے، زوردار دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی، دھماکے کے زخمیوں کو نوشکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی بھی نافذ کردی گئی۔                                                                 .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انجام تک

پڑھیں:

مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

—فائل فوٹو

پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ آر پی او سرگودھا ریجن اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی سپرویژن میں آپریشن جاری ہے۔

جنوبی وزیرستان: انسدادِ پولیو مہم پر مامور پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ہے کہ ڈی پی او میانوالی سمیت پولیس، سی ٹی ڈی کے تمام افسران اور اہلکار مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب عثمان انور نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابی پر میانوالی پولیس کو شاباش دی ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام
  • بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • میانوالی، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
  • مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
  • میانوالی: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 خارجی دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک
  • جنوبی وزیرستان: نامعلوم دہشت گردوں کا پولیس پارٹی پر حملہ ناکام، دہشت گرد ہلاک،