پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔

اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا۔

کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔

فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیا۔

پاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستانی ٹیم ٹیم نے

پڑھیں:

فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔لاہور میں مزار اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال  نے کہا کہ علامہ اقبال نے غلامی میں جکڑی قوم کو آزادی کا شعود دیا، مفکر پاکستان نے قیام پاکستان کا تصور پیش کیا، علامہ اقبال کی فکر پاکستان کی نظریاتی بنیاد اور اساس ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر سطح پر افکار اقبال کی ترویج کا فیصلہ کیا ہے، ایچ ای سی افکار اقبال کو نصاب میں شمولیت کو یقینی بنائے گا، 2027 میں علامہ اقبال کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا، عالمی سطح پر علامہ اقبال کے 150 ویں یوم پیدائش کو منانے کیلئے انتظامات کئے جائیں گے۔ا نہوںنے کہا کہ ہم اقبال کی فکر سے رہنمائی حاصل کریں گے، فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ ممکن ہے، علامہ اقبال قوم کو اتحاد، جدوجہد اور خودی کا تصوردیتے ہیں، اڑان پاکستان میں فکر اقبال کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، ہم نئے نئے آسمانوں کو تسخیر کر کے پاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کر سکتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ اقبال پوچھتے ہیں کیوں ہماری نظروں سے افلاق نہیں لرزتے، مسلمان ایک دوسرے سے لڑ کر کمزور ہو رہے ہیں، ایک کروڑ کے ملک نے ڈھائی ارب مسلمانوں کو بے بس کیا ہوا ہے، اسرائیل غزہ وفلسطین میں ظلم و  جارحیت کے بازار گرم کر رہا ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

  • حج کی سعادت کا خواب! خواہشمند پاکستانیوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب؛ فیصلہ ہوچکا، فائنل آرڈر پاس نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر
  • پاکستانی وزیراعظم آج ترکی کے دورے پر
  • جان سینا ریکارڈ 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن گئے
  • پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
  • فکر اقبال سے رہنمائی حاصل کر کے مذہبی انتہا پسندی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: احسن اقبال
  • پاکستان اور افغانستان: تاریخ، تضاد اور تعلقات کی نئی کروٹ
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی