مفتی منیر شاکر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پشاور کے علاقے ارمڑ میں مفتی منیر شاکر پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
تھانہ ارمڑ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں منیر شاکر پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی پشاور نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا۔
ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی، قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پشاور: مدرسے میں دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق، متعدد زخمی
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارمڑ میں مسجد کے باہر گیٹ پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں 6 سو گرام بادور استعمال ہوا۔
متن میں کہا گیا ہے کہ حملے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
mufti munir shakir مفتی منیر شاکر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مفتی منیر شاکر مفتی منیر شاکر
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتل
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِ تعمیر گھر سے ملی۔
ملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔
بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں اس بات کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔