آئی جی پنجاب کا صوبہ میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنیکا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن، فرضی مشقیں کی گئیں، پولیس 38 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 500 سے زائد افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے 421 کومبنگ آپریشنز کے دوران 12 ہزار 600 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی اور اس دوران 68 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب میں موجودہ سکیورٹی صورتحال بارے پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن، فرضی مشقیں کی گئیں، پولیس 38 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 500 سے زائد افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے 421 کومبنگ آپریشنز کے دوران 12 ہزار 600 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی اور اس دوران 68 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز، چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری و عادی مجرم، مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ ملزمان کے قبضہ سے رائفلز، بندوقیں، پسٹلز سمیت بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ، گولیاں برآمد کی گئیں۔ جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں کے دوران 2 ڈاکو کیفرکردار کو پہنچے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں جاری رہیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا پریشنز کے دوران پنجاب پولیس افراد کی کومبنگ ا سویپ ا
پڑھیں:
کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان ہے جب کہ ہیٹ ویو 23 اپریل تک برقرار رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھ سکتا یے، اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گے اور شہر میں نمی کے تناسب میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع صاف رہے گا، آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 34.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور جنوب مغربی سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
21تا 23اپریل کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے، سمندری ہواؤں کی بندش اورنمی کاتناسب بڑھنے سے پارہ معمول سے 4 سے6ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔