اسلام آباد:

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی۔

وزیر اعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے انٹیلیجینس بیورو اور ایف آئی اے کے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔

عثمان ججہ 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ 

وزیرِ اعظم کو ایف آئی اے اور انٹیلی جینس بیورو کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کاروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے مکروہ فعل میں ملوث افراد قیمتی جانوں کے ضیاع اور پاکستان کی دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔ اس مکروہ عمل کے باعث کئی لوگ اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے، ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے ادارے اپنی کارروائیاں مزید تیز کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ججہ گینگ کو گرفتارکرنا لائق تحسین ہے، انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم کے مرتکب عناصر کی سرکوبی حکومتی ترجیح ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کالے دھندے میں ملوث افراد نے پاکستان کے تشخص کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی، انسانی اسمگلنگ کا دھندا مکمل طور پر بند کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہاں مدعوکرنے کامقصد آپ کی کارکردگی کو سراہنا ہے، ججہ گینگ کو گرفتار کرنا لائق تحسین ہے، ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت داخلہ و انسداد منشیات طلال چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ نے کہا کہ

پڑھیں:

منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مختلف آپریشنز میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 191.164 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسقط جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے کولمبو جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 516 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔

علاوہ ازیں دالبندین چاغی کے قریب ایک ٹرک میں چھپائی گئی 120 کلوگرام افیون برآمد ہوئی، جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان، پشین روڈ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 64 کلوگرام افیون پکڑی گئی، 1 ملزم گرفتار ہوا۔

اُدھر سخی سرور روڈ، ڈی جی خان کے قریب ایک ملزم سے 3 کلو چرس برآمد کی گئی جب کہ لاہور میں کارگو آفس کے ذریعے کراچی بھیجے جانے والے پارسل میں موجود 4 عدد جوتوں میں چھپائی گئی 1 کلو چرس برآمد ہوئی۔

علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ، ملتان کے قریب ایک ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔

اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خواتین کے ذریعے شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والے 2 گینگ گرفتار، تہلکہ خیز انکشافات
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار