نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں پاکستانی بیٹرز کی بدترین فارمنس نے مداحوں کو بابراعظم یاد دلادیے۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم پہلی اننگز میں 18.4 اوورز میں 91 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان کو پانچواں کم ترین اسکور تھا۔

اس میچ میں پاکستان کے 8 بلےباز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، آغا سلمان 18، خوشدل شاہ 32 اور جہانداد خان 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی بیٹرز نے پہلے ٹی20 میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنوا ڈالا

قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے 9 سال بعد ٹی20 انٹرنیشنل کے پانچویں کم ترین اسکور پر آل آؤٹ ہوئی۔

اس ناقص بیٹنگ پرفارمنس پر سوشل میڈیا پلیٹ پر فارمز پر مداحوں نے سست اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے بابراعظم کی کمی کو محسوس کیا اور دلچسپ رائے کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹی20؛ کیویز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

ایک صارف نے لکھا کہ آج پاکستانی ٹیم نے واقعی بابراعظم کو بہت یاد کیا ہوگا، ورنہ اسکور 110 ہوتا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ یاد تو آتی ہوگی اور بابراعظم کی تصویر شیئر کی۔

ایک مداح نے لکھا کہ آپکو معلوم نہیں بابراعظم کیسا تھا جب تک وہ چلا نہیں گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بابراعظم کی

پڑھیں:

پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120رنز سے شکست دیدی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120رنز سے شکست دیدی۔ 228رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 107رنز پرآؤٹ ۔ پی ایس ایل 10میں یہ پشاور زلمی کی پہلی جیت ہے ۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 40رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ پشاور کی جانب سے علی رضا نے 4اور عارف یقوب نے 3کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ راولپنڈی:مچل اون نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 227رنز بنائے ۔ ٹم کولر کیڈمور 52 ،محمد حارث نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ عبدالصمد 40،حسین طلعت 37اورمچل اون 34 نے 40رنز کی اننگز کھیلی ۔ عبیدشاہ اور مائیکل بریسویل نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں :وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر انڈوں،ٹماٹروں کی بارش، وزیر اعظم نے نو ٹس لے لیا، کوہستانی کو ٹیلی فون

متعلقہ مضامین

  • اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران
  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو دو وکٹ سے شکست دے دی
  • بابراعظم اپنے کیریئر کے مشکل ترین دور سے دوچار
  •  پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی 
  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
  • یمن میں امریکہ کو بری طرح شکست کا سامنا ہے، رپورٹ
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • پی ایس ایل ،پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 120رنز سے شکست دیدی
  • ٹرانس جینڈر کپ: سکھر نے خیرپور کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
  • بابراعظم کی معروف ماڈل کو گھورنے کی ویڈیو وائرل