سوارا بھاسکر ہولی نہ منانے پر مسلم شوہر کی حمایت میں بول پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو حال ہی میں اپنے مسلم شوہر فہد احمد کے ساتھ ہولی نہ منانے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
سوارا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور ان کی بیٹی ہولی کے رنگوں میں رنگی ہوئی تھیں جبکہ فہد احمد بغیر رنگوں کے نظر آئے۔ اس پر صارفین نے سوال اٹھائے کہ فہد نے ہولی کیوں نہیں منائی۔
ایک صارف نے پوچھا، “آپ کے شوہر نے رنگ کیوں نہیں لگایا؟” جبکہ دوسرے نے لکھا، “اگر کوئی واقعی آپ سے محبت کرتا ہو اور آپ کے عقائد کا احترام کرتا ہو تو وہ خوشی سے آپ کے تہوار میں شریک ہوگا۔”
سوارا بھاسکر نے ان تبصروں کا جواب دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، “سب کو ہیپی ہولی۔ ایک نرم یاد دہانی: یہ ممکن ہے کہ ہم اپنے تہوار منائیں اور خوشیاں بانٹیں لیکن بغیر کسی پر زبردستی کیے!”
یاد رہے کہ سوارا بھاسکر نے فروری 2023 میں فہد احمد سے شادی کی تھی جو ایک اسٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ اور سیاستدان ہیں۔ ستمبر 2024 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ‘ربیعہ’ رکھا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوارا بھاسکر
پڑھیں:
ماورا حسین شوہر کے گھر منتقل، تصاویر شیئر کردیں
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ماورا حسین شادی کے بعد اپنے نئے گھر میں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شوہر عامر گیلانی کے گھر سے دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے نئے سفر کی جھلک دکھائی۔
ماورا حسین اور عامر گیلانی کی حال ہی میں لاہور اور اسلام آباد میں ایک قریبی تقریب میں شادی ہوئی جس میں دونوں کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر نئی رہائش گاہ کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے جذباتی پیغام میں کہا "ہر بار جب میں نے کوئی گھر خریدا تو امی نے کہا 'اللہ رہنا نصیب کرے'، آج اس جملے کا مطلب پوری طرح سمجھ آیا۔"
ماورا کے مطابق وہ شادی سے پہلے بھی دو سال سے کبھی کبھار اس گھر میں رہ رہی تھیں اور اب شادی کے بعد باقاعدہ طور پر یہاں منتقل ہو گئی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگرچہ شوہر کے گھر میں منتقلی کا عمل آسان تھا جس کا کریڈٹ انہوں نے اپنے بہترین سسرالیوں کو دیا لیکن جذباتی طور پر یہ تبدیلی آسان نہ تھی۔
انہوں نے لکھا کہ "کسی بھی جگہ کو چھوڑ کر نئے گھر کو 'اپنا' کہنا آسان نہیں ہوتا لیکن آہستہ آہستہ یہ جگہ اپنی لگنے لگی ہے۔ میں وہ سب چیزیں ساتھ لائی ہوں جن سے مجھے جذباتی لگاؤ تھا۔"
مداحوں کی بڑی تعداد نے ماورا کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی نئی تصاویر کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔