کراچی:

شاہ فیصل کالونی پولیس نے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں گزشتہ کئی سالوں سے قائم فیصل راجہ کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزم راجہ خرم اور ملزمہ حنا سے بھاری مقدار میں آئس اور دیگر نشہ آور منشیات برآمد کی گئی، گرفتار ملزم راجہ خرم اس سے قبل خود کو جعلی سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ہو چکا ہے۔

گرفتار خاتون ملزمہ حنا مرکزی ملزم راجہ فیصل کی بیوی اور منشیات فروشی میں اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، منشیات کے اڈے کا مالک مرکزی ملزم راجہ فیصل موقع پر آئس منشیات پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

منشیات اڈے کے مالک مرکزی ملزم راجہ فیصل کے خلاف شہر کے کئی تھانوں میں مقدمات درج ہیں ، گرفتار ملزمہ و ملزم کے خلاف امتناع منشیات امینڈمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منشیات کے اڈے شاہ فیصل

پڑھیں:

لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

— فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گیا تو ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • چینی شہریوں پر حملے ، صحافیوں کی ریکی اور دیگر کارروائیوں میں ملوث ملزم گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار