آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر  کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جانے والی بس کو پیس آیا۔

مقامی پولیس کے مطابق کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، برف پر پھسلن سے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی سواریوں سمیت گہری کھائی میں جاگری۔

آزادکشمیر لسڈنہ کوسٹر حادثہ ۔
اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین pic.

twitter.com/BFICWPtpKY

— Sardar Amir Yaquoob (@AmirYaquoobPTI) March 16, 2025

اس واقعے کی خوفناک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں بس کو پیچھے پھسلتے ہوئے کھائی میں گرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس موقع پر ڈرائیور گاڑی سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

haweli azad kashmir آزاد کشمیر حادثہ حویلی کوسٹر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حویلی کوسٹر

پڑھیں:

جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی

علامتی فوٹو

سندھ کے ضلع جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کا کہنا ہے کہ تھانا بولا خان کے قریب بس کھائی میں گرگئی، حادثے میں 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ظفر صدیق کے مطابق بس کھائی میں گرنے سے 15مسافر زخمی بھی ہوئے۔ بس بلوچستان سے تھانا بولا خان جام شورو آ رہی تھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جام شورو: مسافر گاڑی کو المناک حادثہ، 16 جاں بحق، 30 زخمی
  • جامشورو: خوفناک ٹرئفک حادثہ میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 13 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی