یاسر نواز کو ڈرامے میں ولن کے کردار میں کاسٹ کیوں کیا؟ دانش نواز نے دلچسپ وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار و اداکار دانش نواز نے اپنے بڑے بھائی یاسر نوار کو ڈرامے میں بطور ولن کاسٹ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔
دانش نواز نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے نئے آنے والے ڈرامے کے بارے میں بات کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے ڈرامے میں بڑے بھائی یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کیا ہے۔
اداکار نے یاسر نواز کو بطور ولن کاسٹ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ یاسر نواز لوگوں کی نظر میں ہیرو ہوں گے لیکن میری نظر میں وہ ولن ہی ہیں کیونکہ چھوٹے بھائی کی زندگی میں بڑا بھائی ہمیشہ ولن ہی ہوتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے تو ایسا لگتا تھا کہ میں گھر میں صرف بڑے بھائی کے کام کرنے کے لیے موجود ہوں، پھر جب میں نے خود کمانا شروع کیا تب کہیں مجھے گھر میں عزت ملنے لگی۔
دانش نواز نے مزید کہا کہ میرے بڑے بھائی بہت اچھے اور صاف گو انسان ہیں بالکل لحاظ نہیں کرتے موقع پر ہی بے عزتی کر دیتے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دانش نواز نے بڑے بھائی یاسر نواز
پڑھیں:
مسیحیوں کے تہوار ’ایسٹر‘ کی دلچسپ تاریخ
مسیحیوں کے تہوار ’ایسٹر‘ کی دلچسپ تاریخ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
جب سردی کی گرفت ختم ہوتی ہے اور بہار کی نرم ہوائیں فضاؤں میں رنگ بکھیرتی ہیں، تو دنیا بھر کی مسیحی برادری ایک ایسے روحانی اور خوشی سے بھرپور تہوار کا جشن مناتی ہے جو نہ صرف ان کے مذہبی عقیدے کی بنیاد ہے بلکہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کا بھی پیغام دیتا ہے، یہ تہوار ہے ’ایسٹر‘۔
ایسٹر صرف ایک تہوار نہیں، بلکہ یہ عیسائی عقیدے کی سب سے بڑی علامت ہے۔ یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے دوبارہ زندگی پانے کی یاد میں منایا جاتا ہے، جو مسیحی ایمان کے مطابق جمعہ کے روز صلیب پر چڑھائے گئے اور پھر اتوار کو زندہ ہو کر واپس آئے۔
بائبل کی مقدس روایات کے مطابق، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو جمعے کے دن مصلوب کیے جانے کے بعد ان کا جسد مبارک صلیب سے اتار کر ایک چٹانی غار میں دفن کیا گیا۔ اس غار کے دہانے کو ایک بڑے پتھر سے بند کر دیا گیا تھا۔
تاہم، روایات بیان کرتی ہیں کہ جب کچھ افراد اتوار کے روز اس غار پر پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ پتھر ہٹا ہوا ہے اور غار خالی ہے۔ اس منظر نے لوگوں کو یہ یقین دلایا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ زندہ ہو گئے ہیں۔ اسی واقعے کی یاد میں اتوار کا دن ہر سال منایا جاتا ہے۔
ایسٹر کی تاریخ کیسے طے ہوتی ہے؟
ایسٹر کی تاریخ ہر سال مختلف ہوتی ہے، کیونکہ یہ قمری کیلنڈر کے مطابق طے کی جاتی ہے۔ عمومی طور پر، یہ تہوار موسمِ بہار کے پہلے مکمل چاند کے بعد آنے والے اتوار کو منایا جاتا ہے۔ اسی لیے یہ مارچ کے آخر یا اپریل کے وسط تک کبھی بھی آ سکتا ہے۔ اس گنتی میں مسیحی روایتی چاند کیلنڈر کی جھلک نظر آتی ہے، جو قدرتی نظم و ضبط سے جڑا ہوا ہے۔
ایسٹر کے موقع پر جو علامتیں سب سے نمایاں ہوتی ہیں وہ ہیں رنگین انڈے اور خرگوش انڈا نئی زندگی، تخلیق اور اُمید کی علامت سمجھا جاتا ہے، جو حضرت عیسیٰ کی واپسی کی یاد بھی دلاتا ہے۔ جبکہ خرگوش ایک قدیم علامت ہے، جو افزائش اور بہار کی آمد کا پیغام لیے ہوتا ہے۔
ان رنگ برنگے انڈوں کو تلاش کرنے کا کھیل، جسے ’ایسٹر ایگ ہنٹ‘ کہا جاتا ہے، خاص طور پر بچوں میں بے حد مقبول ہے۔ چاکلیٹ، رنگین پیپرز میں لپٹے تحائف، اور خرگوش کی شکل کے میٹھے لوازمات اس تہوار کو نہایت دلکش بنا دیتے ہیں۔
ایسٹر سے پہلے کا عرصہ، جسے ”لینٹ“ کہا جاتا ہے، چالیس دنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس دوران مسیحی برادری روزہ، عبادت اور سادگی کی زندگی کو اپناتی ہے۔ کچھ مخصوص کھانوں سے پرہیز کیا جاتا ہے تاکہ جسمانی خواہشات سے بالاتر ہو کر روحانیت کی طرف بڑھا جا سکے۔ ایسٹر اس چالیس روزہ ریاضت کا اختتام بھی ہوتا ہے، جس کے بعد خوشی اور جشن کا آغاز ہوتا ہے۔