پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا خطرہ ٹل گیا، حسین حقانی کی نام لیے بغیر پی ٹی آئی پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا خطرہ ٹل گیا، حسین حقانی کی نام لیے بغیر پی ٹی آئی پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پاکستانیوں کے امریکی سفر پر مکمل پابندی کا امکان ٹل گیا ، اب صرف ویزے کے اجرا کو محدود کیا جارہا ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی پر نام لیے بغیر طنز کیا کہ امریکا میں بیٹھ کر پاکستان میں انقلاب لانے والوں کو اس مسئلے پر توجہ دینی چاہیے۔
ادھر سینئر سیاست دان مشاہد حسین سید نے مجوزہ فہرست کو امریکی حکومت کا سیاسی فیصلہ قرار دیا اور حکومتِ پاکستان کو مشورہ دیا کہ پابندیاں لگنے کی صورت میں امریکیوں پر جوابی پابندیاں عائد کی جائیں۔
مشاہد حسین نے مزید کہا کہ بھارت ان 3 ملکوں میں شامل ہے ، جہاں سے سب سے زیادہ غیر قانونی مہاجرین امریکا آتے ہیں مگر بھارت کا نام مجوزہ فہرست میں شامل نہیں ہے۔
اس کے علاوہ سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا اُن کی معلومات کے مطابق پاکستانیوں پر سفری پابندیاں نہیں ہوں گی لیکن ویزے ملنے میں سختی ہوگی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز پر غور کر رہی ہے جس میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔
بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان