پہلے بیٹرز ناکام، پھر بولرز کی پٹائی، پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

کرائسٹ چرچ :(آئی پی ایس) نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 92 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائفرٹ نے 44 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن 29 اور ٹم رابنسن 18 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی لیکن پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 91 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن میچ کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور صرف 14 رنز پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔

اوپنر محمد حارث اور حسن نواز صفر پر آؤٹ ہوئے، عرفان خان ایک رن جبکہ شاداب خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے عبدالصمد، محمد علی اور حسن نواز نے ڈیبیو کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4، کائل جیمیسن نے 3 اور اش سوڈھی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ زیرکے فالکس کے حصے میں آئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے پاکستان کو

پڑھیں:

پاکستان کرپٹو اپنانے والے پہلے 3 ممالک میں ہے، بلال بن ثاقب

فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، اگلے 10 برس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی خود مختاری مستحکم کرلیں گے۔

اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق تین سے چار کروڑ افراد کرپٹو میں کام کر رہے ہیں، ایسے میں حکومت اس نظام سے باہر نہیں رہ سکتی۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار عالمی ایکس چینجز کے لیے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا ہے، اس اقدام کا مقصد نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے۔

40 ارب ڈالر ضائع کرنیکا الزام، کرپٹو ٹائیکون ڈو کوون کو 15 سال قید

کراچی 40 ارب ڈالر ضائع کرنیکا الزام، کرپٹو ٹائیکون...

ان کا مزید کہنا تھا کہ 100 ٹریلین ڈالر کا عالمی بانڈ مارکیٹ ڈیجیٹل ریلز کی طرف بڑھ رہا ہے، یہ فریم ورک صرف ٹریڈنگ کے لیے نہیں بلکہ صنعتوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو نے کہا کہ بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، دنیا کے بڑے مالی مراکز اسی طرح کے مرحلہ وار ماڈلز اپناتے ہیں۔

بلال بن ثاقب نے مزید کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی نظام کے تحت بروقت اور درست فیصلے کرنے ہیں، قانونی اور منظم راستے کے بغیر صلاحیتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپیں دوبارہ شدت اختیار کر گئیں، امریکی ثالثی بے اثر
  • پاکستان کرپٹو اپنانے والے پہلے 3 ممالک میں ہے، بلال بن ثاقب
  • انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری
  • پرو ہاکی لیگ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو 3-7 سے شکست دے دی
  • پرولیگ  کے تیسرے میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو تین کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • پرو ہاکی لیگ: پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی شکست
  • ٹی 20سیریز: جنوبی افریقا نے بھارت کو 51رنز سے شکست دے دی
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست