2 جوان شہید، 9 خوارج ہلاک، تعمیراتی کمپنی کی ایک ارب کی گاڑیاں نذر آتش
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد‘پشاور‘ لکی مروت ‘باجوڑ‘خضدار(خبر نگار خصوصی ‘اپنے سٹاف رپورٹرسے‘ بیورو رپورٹ+ نیٹ نیوز+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں 14 اور 15مارچ کو کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند میں آپریشن کیا اور مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے نتیجے میں آپریشن کے نتیجے میں7 خوارج مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ شامل ہیں۔ سکیورٹی فورسز ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں کارروائی کی جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے۔ ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ‘ وزیراعظم شہباز شریف ‘ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مہمند میں خوارجی دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وطن پر جان نچھاور کرنے والے حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ شہید جوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جار رہے گی، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ حوالدار محمد زاہد کا تعلق مالا کنڈ اور سپاہی آفتاب علی شاہ کا تعلق چترال سے تھا‘ خیبر پی کے کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں لنڈیواہ روڈ پر پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں6 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت اور نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا‘ پولیس نے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے دہشت گردی میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ بنوں کے مختلف علاقوں میں تھانہ بکا خیل، تھانہ غوری والا اور خوجڑی پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملے کئے ہیں، لکی مروت میں بھی تھانہ ڈاڈیوالہ اور پیزو پر بھی نامعلوم شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔نامعلوم افراد نے لیویز چیک پوسٹ قلعہ عبداﷲ پر بم حملہ کیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق بم دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔ دستی بم حملے کے بعد حملہ آور فرار ہو گیا۔ برقمر خیل تکیہ مرکز پولیس چوکی خیبر پر دہشتگردوں نے حملہ کر کے فائرنگ کی، جانی نقصان نہیں پولیس نے حملہ پسپا کر دیا۔ جوابی فائرنگ سے دہشتگر فرار ہو گئے۔ دہشتگردوں نے چوکی پر 2 ہینڈ گرنیڈ بھی پھینکے۔ قلعہ عبداﷲ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی شخصیت محمد حنیف کاکو زئی دم توڑ گئے۔ جوابی کارروائی میں سابق افغان فورسز کا اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا۔ قبائلی شخصیت پر فائرنگ افطار کے وقت کی گئی۔ عنایت کلے بازار باجوڑ میں نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کی۔ ڈی پی او کے مطابق فائرنگ سے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں نے خضدار میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر دیا۔ کیمپ میں کھڑی ایک ارب روپے مالیت کی گاڑیاں جلا دی گئیں۔ حملہ آور کنسٹرکشن کمپنی کے چوکیدار کو ہاتھ پاؤں باندھ کر کیمپ کے قریب چھوڑ گئے۔ کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر آگ لگانے کا واقعہ گزشتہ رات وڈھ میں پیش آیا۔ وڈھ میں کنسٹرکشن کمپنی مختلف علاقوں میں شاہراہوں کی تعمیر پر کام کر رہی تھی۔ کنسٹرکشن کمپنی نے ٹھیکے ختم ہونے پر مشینری خضدار منتقل کی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
رزمک ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مقامات پر جھڑپوں کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔ 20 اور 21 اپریل کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 2 جھڑپیں ہوئیں۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک کیے گئے۔
چار قتل کرنے والے قیدی نے اپنی بیوی کو جیل میں ازدواجی ملاقات کے دوران قتل کر دیا
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر ایک اور آپریشن کیا گیا جس میں خارجی کمانڈر ذبیح اللّٰہ عرف زکران کو ہلاک کردیا گیا۔ ذبیح اللّٰہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشتگرد ذبیح اللّٰہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
آباؤ اجداد کے ہمراہ 1947ء میں اِس ارض مقدس میں آ کر سجدہ ریز ہوئے، قربانیوں کی داستانیں نشان راہ کی حیثیت اختیار کر چکی ہیں
مزید :