آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس دوران وائس ایڈمرل نے میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آبدوز کی لانچنگ تقریب میں وائس چیف آف نیول سٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس دوران وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا  تھا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ ہوا تھا، معاہدے کے تحت 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت بنائی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی لانچنگ تقریب ہنگور کلاس میں پاک

پڑھیں:

پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین

لاہور (کامرس رپورٹر) افریقہ ہاؤس پاکستان اور وزارت خارجہ کے اشتراک سے افریقی ممالک کے وزراء اور بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں پاکستان سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں استقبالیہ  کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے خصوصی شرکت  کی۔ چیئرمن افریقہ ہاؤس محمد ریحان یونس، ایمبیسڈر حامد اصغر خان، یوگنڈا کے وزیر زراعت مسٹر فریڈریک، افریقی ممالک اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان افریقہ فرینڈز شپ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین موجود سرمایہ کاری اور تجارتی خلا دور کرنا ہو گا، وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھایا جائے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب  کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں۔ افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • پاک سری لنکا بحری مشق کی منسوخی سے متعلق بھارتی میڈیا کی بےبنیاد خبریں بے نقاب
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • پاکستان‘ افریقی ممالک میں سرمایہ کاری و تجارتی خلاء دور کرنا ہو گا: شافع حسین
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے مہارت اور اعلیٰ اوصاف ثابت کئے: آرمی چیف
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے
  • پی ٹی اے نے 3 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کر دیے