کورنگی میں سرنگ کھود کر تیل کی لائن سے بڑی مقدار میں چوری کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی:
پولیس نے کورنگی میں سرنگ کھود کر کی جانے والی آئل چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا کر تیل چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کورنگی میں تیل چوری کرنے کے لیے ایک ویئر ہاؤس کرایے پر لیا تھا اور وہاں کھدائی کر کے سرنگ بنائی تھی، ملزمان نے 150 فٹ تک کھدائی کر کے وہاں سے گزرنے والی آئل لائن تک رسائی کرلی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بعدازاں کلپ لگا کر تیل چوری کی واردات کی اور ویئر ہاؤس کے اندر سے کھدائی کرتے ہوئے سڑک کے کنارے گرین بیلٹ تک بھی سرنگ کھود ڈالی تھی۔
واردات کے حوالےسے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان رمضان المبارک کے دوران روزانہ ہزاروں لیٹر تیل چوری کر رہے تھے اور ہر روز بھاری مالیت کا ایک ٹینکر بھر کر فروخت کررہے تھے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں 6 گرفتار ملزمان اور دیگر 2 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔
موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔
چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،
خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔