کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں، مزاحمت پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔
فیڈرل بی ایریا میں واٹر پمپ کے قریب شاہراہ پاکستان پر ڈاکوؤں نے آن لائن بائیک سروس رائیڈر سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی، مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔
کورنگی سیکٹر 6 میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، نیو کراچی سیکٹر 5 ای میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
کراچی کے گیسٹ ہاؤس سے خاتون کی لاش برآمد، شوہر پر قتل کا الزام عائدورثاء کا کہنا ہے کہ شوہر بہلا پھسلا کر بات کرنے کے بہانے اپنی بیوی کو گیسٹ ہاؤس لے کر گیا،
پاپوش نگر چاندنی چوک پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔
کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن ماربل فیکٹری کے قریب پولیس مقابلہ ہوا، ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ 3 ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے دو فیکٹری ملازمین بھی زخمی ہوئے، ملزمان فیکٹری میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مزاحمت پر فائرنگ سے
پڑھیں:
راولپنڈی: مسلح افراد کے حملے میں فوڈ چین کا رائیڈر زخمی
راولپنڈی:تھانہ وارث خان کے علاقے میں ایک فوڈ چین کے کورئیر پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا، جب رائیڈر ڈیوٹی پر تھا، حملے میں کورئیر عمر کو بلیڈ مارے گئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
حملے کے فوری بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ زخمی کورئیر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد موقع پر شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، شہریوں نے فوڈ چین کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ "ابھی یہ فوڈ چین بند نہیں ہوا؟ اسے بند کرو!"
وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔