احسن اقبال نے لاہور الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
لاہور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور کے علاقے سندر میں الیکٹرک بائیکس بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کا شعبہ پاکستان میں ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے، گرین انرجی کی طرف سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، اس کے لیے نجی شعبے کو طاقتور کریں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام میں معیشت کی مضبوطی کے لیے روڈ میپ ترتیب دیا گیا ہے، نجی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے
پڑھیں:
قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انگریزی پڑھ کر نہیں قومی زبان اپنا کر ترقی کی جاسکتی ہے۔
اسلام آباد میں احسن اقبال کی زیرصدارت سول سروسز اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 1973ء کا قانون جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سول سروسز کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے، سول سروسز کو ایلیٹ کلاس کا ادارہ بنایا گیا ہے، عام شہری کےلیے دروازے بند ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ چینی اور ترک اپنی زبانوں پر فخر کرتے ہیں، ہمیں بھی قومی زبان کو اپنانا ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اگر انگریزی کامیابی کی ضمانت ہوتی تو پاکستان آج دنیا کی تیسری بڑی طاقت ہوتا، انگریزی پڑھ کر نہیں، قومی زبان اپنا کر ترقی کی جا سکتی ہے۔