کراچی:

کراچی کے علاقے ملیر میں خلع کیلیے درخواست دینے والی خاتون کو شوہر نے عدالت میں پیشی کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار جو بچی کے ساتھ تھی اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 45 سالہ رحمت بیگم کے نام سے کی گئی جسے پسلی کے قریب تیز دھار آلے کا وار لگا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا جبکہ مقتولہ کی بیٹی 18 سالہ رابعہ ماں کو بچاتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار لگنے سے زخمی ہوگئی جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر سرور کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رحمت بیگم نے شوہر سے علیحدگی کے لیے ملیر کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کی تھی جس کی ہفتے کو پیشی تھی اور کورٹ سے باہر نکلنے کے بعد میاں بیوی میں کسی بات پر تکرار ہوئی اور اس دوران شوہر نے طیش میں آکر بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا۔ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی جبکہ گرفتار ملزم نان بائی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تیز دھار ا لے کے وار شوہر نے

پڑھیں:

چین کی 100 خودکش ڈرون لے جانے والی جادوئی ایجاد، دنیا حیران

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-08-26

 

 

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے دیوہیکل فضائی ڈرون کیریئر ‘جیو تیان’ نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق یہ بڑا ڈرون شمال مغربی صوبے شانشی میں پہلی بار فضا میں بلند ہوا، تاہم پرواز کی درست تاریخ ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ جدید ڈرون کیریئر ریاستی ایروسپیس ادارے AVIC کے ماتحت فرسٹ ائرکرافٹ انسٹیٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیو تیان کو خودکار، مربوط اور جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت، طویل پرواز، وسیع رینج اور مختصر فاصلے میں ٹیک آف اور لینڈنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔ جیو تیان کو 2024 میں چین کے ژوہائی ائر شو میں پہلی بار نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ یہ ڈرون 100 تک چھوٹے ’لوئٹرنگ منیشنز‘ یا خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جنہیں اس کے دونوں جانب موجود لانچ پوائنٹس سے چھوڑا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ  پلیٹ فارم 8 ہارڈ پوائنٹس پر مختلف ہتھیار اور آلات بھی اٹھا سکتا ہے اور انٹیلی جنس، سرویلنس، ریکانائسنس (ISR) اور الیکٹرانک وارفیئر کے مشن بھی انجام دے سکتا ہے۔ چینی فوجی تجزیہ کار سونگ ڑونگ پِنگ نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم حقیقی معنوں میں ’’ڈرون کیریئر‘‘ ہے جو بڑے پیمانے پر سوارم حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جن کا دفاع مخالف فضائی دفاعی نظام کے لیے نہایت مشکل ہوگا۔ شنہوا کے مطابق جیو تیان کی لمبائی 16.35 میٹر، پروں کا پھیلاؤ 25 میٹر، زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 16 ٹن اور پے لوڈ صلاحیت 6 ہزار کلوگرام ہے۔ یہ ڈرون 12 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور اس کی فیری رینج 7 ہزار کلومیٹر ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • طلاق کے بعد 90 دن تک نکاح برقرار، لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ
  • تکنیکی و آپریشنل: اندرون وبیرون ملک جانے والی 7 پروازیں منسوخ
  • طلاق کے بعد 90 روزمیں ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
  • پھولنگر ؛ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • 12 سال قبل دورانِ ڈکیتی چھینے جانے والی موٹر سائیکل کا چالان شہری کو موصول
  • کراچی: بریک فیل ہونے پر چلتی بس سے چھلانگ لگانے والی خاتون جاں بحق
  • چین کی 100 خودکش ڈرون لے جانے والی جادوئی ایجاد، دنیا حیران
  • کراچی میں اتائی ڈاکٹر کا کارنامہ، سردرد شکایت پر گئی خاتون کو غلط انجکشن لگا بازو ناکارہ کردیا
  • باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔
  • سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی نے تین کمسن بچوں کو تحویل میں لے کر ملیر شیلٹر ہوم منتقل کردیا