متحدہ عرب امارات کی اسرائیل میں بڑی افطاری؛ یہودیوں کی بھی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
تل ابیب: متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ایک گرینڈ افطاری کا اہتمام کیا جس میں دیگر مذہب کے افراد نے بھی شرکت کی۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ افطار پارٹی متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں قائم سفارتخانے میں منعقد کی گئی۔
اس افطار کو بین المذاہب افطاری کا نام دیا گیا کیوں کہ اس میں یہودی، مسیحی اور دروز سمیت دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی شرکت کی۔
افطار میں اسرائیلی پارلیمان کے ارکان، حکومتی حکام اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2021 میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے جس کے بعد سے ہر سال بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر کا کہنا ہے کہ یہ وہ موقع ہے جب تمام مذاہب کے لوگوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ جس سے رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہوتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
شہباز شریف سے شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، سیاسی تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا، شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، سیاسی تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا۔ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کیا۔