سسٹم میں تبدیلیاں؛ تاجر بروقت سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں ناکام
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی:
سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے آن لائن آئی آر آئی ایس سسٹم کے صارفین کو درپیش مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو اس سسٹم میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے۔
احمد عظیم علوی نے کہا کہ ایچ ایس کوڈ کے نظام میں تبدیلیاں، پیمائش کے یونٹس کا مسترد ہونا اورانیکسز اپ لوڈ کرنے میں دشواریاں شامل ہیں، جس کے نتیجے میں ٹیکس دہندگان اپنے ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن بروقت فائل کرنے سے قاصر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل ہر ٹیکس دہندگان کو متاثر کر رہے ہیں، 8 ہندسوں پر مشتمل ایچ ایس کوڈ کے اچانک نفاذ، پیمائش کے یونٹس کا مسترد ہونا اور دیگر مسائل کی وجہ سے پوری سپلائی چین اپنے ریٹرن فائل کرنے سے قاصر ہے۔
احمد عظیم علوی نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب اور وزیر تجارت جام کمال خان سے اپیل کی کہ وہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں اور سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں حائل کاوٹیں دور کرنے کے لیے ہدایات جاری کریں۔
انہوں نے سیلز ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں کم از کم دو ہفتوں کی توسیع کا بھی مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلز ٹیکس ریٹرن ریٹرن فائل کرنے
پڑھیں:
لاہورہائیکورٹ، اغوا کیس کی خالی فائل پر چیف جسٹس کا اظہارِ برہمی
لاہور(نیوزڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کاہنہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی کےلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران پولیس کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پولیس کی تحویل سے لی گئی فائل خالی ہے، اس میں کچھ بھی موجود نہیں.
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی یہ بری عادت ہے کہ فائلوں سے اہم چیزیں نکال لی جاتی ہیں یہ چیف جسٹس کی عدالت ہے کوئی مذاق نہیں، ایسے غیر سنجیدہ اہلکاروں کو پولیس محکمے میں نہیں ہونا چاہیے عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ مغوی خاتون کا شناختی کارڈ کیوں نہیں بنوایا گیا؟ اور کوئی دستاویزی ثبوت پیش کریں جس سے ثابت ہو کہ مغویہ واقعی درخواست گزار کی بیٹی ہے. چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو تو یہ بھی معلوم ہے کہ مغوی خاتون کو جنات لے گئے مگر باقی بنیادی چیزوں کا علم نہیں عدالت نے پولیس کو 15 روز میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی.