Islam Times:
2025-04-22@06:04:45 GMT

بونجی، این ایل آئی کے بیسویں بی ایم ٹی بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اس موقع پر 881 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ تقریب میں 8 پریڈ کنٹیجنٹس نے حصہ لیا، جبکہ تربیتی مدت 27 ہفتوں پر مشتمل تھی، جو ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک جاری رہی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ناردرن لائٹ انفنٹری (این ایل آئی رجمنٹ) کے بیسویں بی ایم ٹی بیچ کی پُروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ بونجی استور میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر 881 جوانوں نے اپنی عسکری تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ تقریب میں 8 پریڈ کنٹیجنٹس نے حصہ لیا، جبکہ تربیتی مدت 27 ہفتوں پر مشتمل تھی، جو ستمبر 2023ء سے مارچ 2025ء تک جاری رہی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کے کمانڈر میجر جنرل سید امتیاز گیلانی تھے، جنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے بہادر جوانوں اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناردرن لائٹ انفنٹری کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی گئی ہیں۔ آپ ہی کے آباو اجداد نے گلگت اسکاؤٹس، ناردرن اسکاؤٹس اور قراقرم اسکاؤٹس کے روپ میں ہمیشہ جرات اور بہادری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔  

انہوں نے مزید کہا کہ چاہے سیاچن کی برف پوش بلندیاں ہوں، کارگل کے دشوار گزار پہاڑ، یا دہشت گردی کے خلاف جنگ، این ایل آئی کے غیور سپاہیوں نے ہمیشہ بہادری، قربانی اور حب الوطنی کی مثال قائم کی ہے۔ این ایل آئی کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ پاک فوج کی تاریخ میں واحد ریجمنٹ کے طور پر ایک ہی جنگ، آپریشن کوہ پیما، میں دو نشانِ حیدر حاصل کیے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے دورانِ تربیت بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایل آئی

پڑھیں:

پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے: آرمی چیف

پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے: آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم سپرٹ (PATS) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک خریال گیریژن میں منعقد کیے گئے، اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل تھے، اس کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔

یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی۔

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ PATS نے ایک سنجیدہ اور مقابلہ جاتی فوجی مشق کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں شریک تمام ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسی مشقیں باہمی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور PATS ایک ایسا مؤثر فورم ہے جو فوجی صلاحیتوں اور حکمت عملی کو یکجا کرتا ہے اور عصر حاضر کی جنگی نوعیت کے مطابق ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کیے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افراد کو انعامات سے نوازا، بین الاقوامی مبصرین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس پیشہ ورانہ مشق کے اعلیٰ انتظامات اور معیار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب رضوی کیلیے عالمی ایوارڈ
  • امریکی برانڈ صوفی کونسل اور اسرائیل کی حمائت
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • انوشے اشرف کے ولیمے کی تصاویر اور ویڈیوز چھا گئیں
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے مہارت اور اعلیٰ اوصاف ثابت کئے: آرمی چیف
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے
  • آٹھویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک
  • پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے: آرمی چیف