ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا: اختر مینگل
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا: اختر مینگل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ(سب نیوز )سربراہ بی این پی سرداراخترمینگل نے کہا ہے ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے بلوچستان کا ستیاناس کر دیا گیا۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ بہت کچھ ہوسکتا تھا، اگر سیاسی جماعتوں کا مقصد صرف اقتدار نہ ہوتا توچیزیں سنبھل سکتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے سیاسی جماعتو ں کوبھی آزمایا، ریاست ،ریاستی اداروں کوبھی ہم نے سمجھانے کی کوشش کی، بلوچستان کوایک صوبے کی حیثیت سے دیکھیں توصوبے کے لوگ آپ کیساتھ چلنے کیلئے تیارہیں۔
سربراہ بی این پی کا کہنا تھا کہ ہم اورکچھ نہیں مانگتے ہمیں صرف عزت چاہیے، ہمارے وسائل پردسترس ہماری ہونی چاہیے، ہوناتویہ چاہیے تھا کہ وہ اپنی حرکتیں صحیح کرتے، ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے ستیاناس کر دیا گیا۔اخترمینگل نے کہا کہ مطالبات کس کے سامنے رکھیں؟ میں نے سپریم کورٹ میں مطالبات پیش کیے، میں نے6نکات پیش کیے،کوئی بھی نکتہ آئین سے ہٹ کرنہیں تھا، میں نے کہا ہم علیحدگی کی طرف نہیں جارہے، مطالبات تھے کہ بلوچستان کیساتھ ہونی والی زیادتیوں کے ذمہ داروں کوکٹہر ے میں لایاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے ہماری بات نہیں سنی، ہماری آوازکوبرداشت نہیں کیاگیا، ہمیں اسمبلی سے آ ئوٹ کر دیا گیا، اب اختیارات فارم47والوں کے پاس ہیں، ہم توبے بس ہیں ہم نے توہاتھ اٹھا لیے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ہمارے وسائل سے لوٹ مارکرکے ستیاناس کر دیا گیا تھا کہ نے کہا
پڑھیں:
ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون نہیں، چادر چار دیواری محفوظ نہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو۔
اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین ایک میثاق ہے جسے بار بار توڑا گیا اور ایک بار تو ملک ہی ٹوٹ گیا، آج ہم سب نشانے پر ہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں۔
سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قومی اسمبلی میں 16 نشستیں ہیں، وزیراعظم کے انتخاب میں ان کی نمائندگی ہی نہیں، ہمیں جھوٹا بیانیہ دیا جاتا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، معیشیت کی بہتری اور شخصی آزادیوں کو ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں بھاشن دیا جاتا ہے کہ بھول جاؤ انتخابات اور آئین، زمین سے سونا نکال کر معیشت بہتر کریں گے، یہ جھوٹ ہے کہ اس دولت سے بلوچستان کی ماں یا بہن امیر ہوگی۔