صارفین کے حقوق کی حفاظت سندھ حکومت کے اولین ترجیح ہے، وزیر توانائی سندھ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صارفین اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کریں، صارفین اپنی شکایات سندھ حکومت کی ہدایات پر قائم انتظامیہ کے کنٹرول رومز پر کریں، ناجائز منافع خوری اور گرانفروش صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صارفین کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کے حقوق کی حفاظت سندھ حکومت کے اولین ترجیح ہے، سندھ حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے صوبے کی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں اور گرانفروشوں کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہی ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے، سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صارفین اپنے حقوق کا بھرپور دفاع کریں، صارفین اپنی شکایات سندھ حکومت کی ہدایات پر قائم انتظامیہ کے کنٹرول رومز پر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز منافع خوری اور گرانفروش صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صارفین کے حقوق سندھ حکومت کہ صارفین نے کہا کہ
پڑھیں:
حکومت اور پیپلزپارٹی کا کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
حکومت اور پیپلزپارٹی کا کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
کراچی: (سب نیوز) حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی میں کینالز کے مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملاقات کر کے کینالز مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جائے۔
اس موقع پر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کینالز معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ کینالز پر شدید تحفظات ہیں، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کیلئے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ کینالز معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، معاملے کو افہام و تفہیم کیساتھ حل کرنا ہے، پیپلزپارٹی اتحادی ہے، تحفظات دور کریں گے۔
کینالز کے معاملے پر وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ کینالز منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کئے جائیں گے، وفاقی حکومت کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کرے گی، کینالز منصوبہ ابھی ایکنگ سے منظور نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ لوگ سازش کر رہے ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی میں دراڑ ڈالی جائے، ہم مل کر لوگوں کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔