فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سٹی 42 : فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی، جبکہ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور سرپرست اعلیٰ شرکت کی۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے پارلیمنٹیرینز جس میں چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترم عدنان افضل چٹھہ ، پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ محترمہ رشدہ لودھی، محترمہ سونیہ عاشر (ایم پی اے)، محترمہ سمبل ملک (ایم پی اے)، اور محترم شہباز کھوکھر (ایم پی اے) نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نےفیکلٹی کے ہمراہ معزز مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔ سیمینار سے قبل اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی حالیہ کارکردگی، رینکنگ اور کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔ سیمینار کا تھیم تھا "تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے: حقوق۔ مساوات۔ بااختیار بنانا"
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی
ڈاکٹر نور آمنہ ملک، مینیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن، ایچ ای سی نے بذریعہ آن لائن شرکت کی اور صنفی مساوات کی اہمیت پر زور دیا۔
استقبالیہ خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے معزز مہمانوں کو فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے شعبہ طب میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی اور ان کے خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دن خواتین کا دن ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی وومن ایمپاورمنٹ کی بہترین مثال ہے۔ خواتین کو جو حقوق دینِ اسلام نے دیے ہیں وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیے۔ اسلام میں عورت کا اعلیٰ مقام ہے۔ عورت ماں بہن بیوی بیٹی ہر روپ میں عظیم ترین حیثیت و مرتبہ رکھتی ہے ۔اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھی جبکہ بیٹی کو رحمت بنا کر بھیجا۔اُنہوں نے وزیر صحت کے توسل سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے جیمنیزیم اور سوئمنگ پول کے افتتاح اور ایف جے ایم یو میں نئے آڈیٹوریم کی تعمیر کی خصوصی درخواست بھی کی۔ اپنی تقریر کا اختتام ان اشعار سے کیا "تیری ہستی ہے زمانے کے لیے مشعل راہ، تیرا ہر روپ وفا، عزت و ناموس بقاء"
برائلر مرغی کی قیمتوں کو پر لگ گئے چکن مزید مہنگا ہوگیا
پارلیمنٹرین شہباز کھوکھر نے کہا کہ بیٹیاں رحمت ہیں اور مائیں اور بیٹیاں گھر کو جنت بنا دیتی ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ محترمہ مریم نواز کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
ممبر پارلیمنٹرین محترمہ سمبل ملک کا کہنا تھا کہ ہر دن خواتین کا دن ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے عورت کو ہر حق سے نوازا ہے اور ہمیں سیرت حضرت فاطمہ زہرہ (رضی اللہ عنہ)پڑھنی چاہیے۔
ممبر پارلیمنٹرین محترمہ سونیہ عاشر نے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف نے وومن ایمپاورمنٹ کی بہترین مثال قائم کیں۔
ریلوے اسٹیشن پر ڈانس کرتے لڑکی کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ ویڈیو وائرل
پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ محترمہ رشده لودھی نے محترمہ مریم نواز اور خواجہ سلمان رفیق کو خراج تحسین پیش کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہر کامیاب عورت کو کے پیچھے بھی ایک مرد کاسہارا ہوتا ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے عورت کو بااختیار بنایا ہے۔محترمہ مریم نواز نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں اور اس کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ آج کا دن اُن خواتین کو نام ہے ہو جو ملک و قوم کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
انسداد اسلامو فوبیا کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محترم عدنان افضل چٹھہ کا کہنا تھا کہ خواتین ہمارے ملک کا بہت بڑا اثاثہ ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اس ملک کی بنیاد اپنی بہن محترمہ فاطمہ جناح کی مدد سے رکھی۔ پاکستان ڈاکٹرز پوری دنیا میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ہمیں نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔ محترمہ مریم نواز نے خواتین کے لیے خصوصی طور پر ای کامرس، آئی ٹی اور مختلف شعبوں میں کورسز کا آغاز کروایا ہے۔ میری دعا ہے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات پوری دنیا میں اس ملک کا نام روشن کریں۔
وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے پروفیسر خالد گوندل کا شکریہ ادا کیا۔ اُنہوں نے خواتین کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے صنفی مساوات کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کی روشنی ہے جس نے خواتین کو عزت سے نوازا۔ دنیا کا کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ قوم کے مردوں کے ساتھ خواتین بھی ملکی ترقی میں شانہ بشانہ حصہ نہ لیں۔ ایک متوازن معاشرہ ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو بھی ایک بہت عظیم خاتون تھیں۔ آج کا پیغام ہے تمام مرد خواتین کو عزت دیں۔ہم اپنے ڈاکٹرز اور نرسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اس موقع پر سابقہ وائس چانسلرز پروفیسر شیریں خاور، پروفیسر شمسہ ہمایوں، سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، ڈینز پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر منیزہ قیوم، پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد ندیم،چیئرپرسن میڈیسن/ ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر بلقیس شبّیر، صدر میڈیکل وومن ایسوسی ایشن آف پاکستان ڈاکٹر وجیہہ رضوان، خواتین فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمینار کے اختتام پر پرنسپل پروفیسر عبدالحمید نے شکریہ کے کلمات ادا کیے۔ چیف گیسٹ خواجہ سلمان رفیق کو اعزازی سوونیئر پیش کیا گیا اور پارلیمنٹرینز میں ہسٹری بک پیش کی گئیں اور آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خالد مسعود گوندل نے محترمہ مریم نواز خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر وائس چانسلر سیمینار کا خواتین کے خواتین کو پیش کیا شرکت کی کے لیے پیش کی
پڑھیں:
سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیصر احمد شیخ
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے اشتراک سے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں ایک اہم سیمینار بعنوان “مشترکہ خواب، مشترکہ ترقی: جدیدیت کے دس برسوں کا سفر” منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان گزشتہ ایک دہائی پر محیط جدیدیت، ترقی، اور دوستی کے سفر کا جائزہ پیش کیا گیا۔پیر کے روزتقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، قیصر احمد شیخ تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ کا دس سال قبل دورہ پاکستان، دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین – پاکستان اقتصادی راہداری نے گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کے ثمرات ناصرف پاکستان بلکہ خطے کے دیگر ممالک تک بھی پہنچ رہے ہیں۔وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، حذیفہ رحمان نے ورچوئل خطاب میں کہا کہ دس سال قبل پاکستان ایک معاشی بحران سے گزر رہا تھا، ایسے میں صدر شی جن پھنگ کا سی پیک جیسا تحفہ پاکستان کے لیے معاشی سہارا ثابت ہوا، جس سے دونوں ممالک کی دوستی کو نئی جِلا ملی۔رکن قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن صبحین غوری نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور چین ہر موسم کے ساتھی ہیں، اور صدر شی جن پھنگ کے دورۂ پاکستان نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔چین میں پاکستان کے سابق سفیر اور سینئر سفارت کار سردار مسعود خان نے اپنے خصوصی پیغام میں چین اور پاکستان کے مابین جاری اقتصادی و سفارتی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے دورہ پاکستان کے ثمرات خاص طور پر پاکستان کے انفراسٹرکچر اور توانائی بحران کے خاتمے میں نمایاں نظر آتے ہیں۔سیمینار میں تھینک ٹینکس، ماہرین تعلیم، اساتذہ، طلبہ، محققین، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب “چین، آج اور کل” کے مصنف شاہد افراز خان کی کاوشوں کو بھی بھرپور انداز میں سراہا گیا، جو چین کی ترقی، پالیسیوں اور اشتراک کار پر گراں قدر تحقیق پر مبنی ہے۔میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد میں شرکت اس امر کا ثبوت تھی کہ پاکستان اور چین کے درمیان قائم شراکت داری اور ترقی کا یہ سفر عوامی و ادارہ جاتی سطح پر وسیع دلچسپی کا حامل ہے۔یہ سیمینار نہ صرف گزشتہ دہائی کی کامیابیوں کا اعتراف تھا بلکہ مستقبل میں چین – پاکستان تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا بھی مظہر تھا۔
Post Views: 3