وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جس کی تفصیلات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے فرق سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش اور دیگر اقدامات سے بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دینے کا پیکج تیار ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے پیکج کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف اگلے چند ہفتوں میں بجلی کے نرخوں میں کمی کی صورت میں ریلیف اور عوام کے لئے مزید آسانیاں فراہم کرنے کے حوالے سے عزم کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس ریلیف سے نہ صرف بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی بلکہ اسکا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر پڑے گا اور اس میں مزید کمی واقعہ ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد ریلیف کے حوالے سے خطاب کر کے قوم کو خود آگاہ کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بجلی کے نرخوں میں کے حوالے سے
پڑھیں:
حیدرآباد کا تاریخی گائوں کئی ماہ سے بجلی کی فراہمی سے محروم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-2-6
حیدرآباد(سٹاف رپورٹر)حیسکو کی آفیشل فیس بک پر چیف ایگزیکٹو حیسکو کی بجلی صارفین کو بجلی کی ترسیل کی فراہمی کی ویڈیو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حیسکو ریجن میں کریہ کریہ بجلی کے قمقمے روشن ہیں جبکہ عملایہ ہے کہ حیدرآباد کا تاریخی نامور ، معروف گائوں وانکی وسی گذشتہ کئی ماہ سے بجلی سے محروم ہے ، بیمار ، بزرگ ، گھریلو خواتین ، شیر خوار بچے پلٹ پلٹ کر بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ، فی الفور وانکی وسی کی بجلی بحال کرکے صارفین بجلی کو سہولت فراہم کی جائے ۔ یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری کامریڈ اقبال نے ایک بیان میں کہی ۔ کامریڈ اقبال نے کہا کہ وانکی وسی کے صارفین مسلسل بجلی کی ترسیل کیلئے سراپا احتجاج ہیں ۔ خواتین ، معصوم بچے روڈ راستوں پر آہ بکا کررہے ہیں ، کوئی ان کی آواز کو سننے والا نہیں ، بجلی کی فراہمی وانکی وسی کے صارفین کا آئینی و قانونی حق ہے اور اس حق سے انہیں کوئی محروم نہیں کرسکتا ۔ کامریڈ اقبال نے چیف ایگزیکٹو حیسکو سے پرزور مطالبہ کیا کہ وانکی وسی کے صارفین کو فی الفور بجلی کی ترسیل دی جائے بصورت دیگر کمیونسٹ پارٹی ضلع حیدرآباد سخت احتجاج کرے گی ۔