الحمد للّٰہ، شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی راہ پر چل نکلا ہے، حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ الحمد للّٰہ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے۔
حمزہ شہباز نے شملہ پہاڑی علاقے میں پارٹی کارکن گڈو شاہ کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کی اور گھر کے باہر کارکنوں سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ گڈو شاہ ایک محنتی اور ایماندار کارکن تھے، انہوں نے پارٹی کےلیے بہت خدمات انجام دیں۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ الحمد للّٰہ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کےلیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی واقعات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
اُن کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ترسیلات زر 13 اعشاریہ 1 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جو خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشی شعبہ سے منسلک اداروں کی کارکردگی اور معاملات تسلی بخش ہیں، شہباز شریف کی قیادت میں مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں کمی جیسے اقدامات عوام کے سامنے ہیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور ان کی خدمت کرنے آئے ہیں، ہمیں تیزی سے آگے بڑھنا ہے اور منزل کو حاصل کرنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کی قیادت میں نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج انقرہ روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ترکیہ روانہ ہوا جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی اور علاقائی و عالمی امور پر بات چیت متوقع ہے۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس