حلیم عادل شیخ کا عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 15 مارچ عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی۔ یہ اقدام پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کی بات ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ہمیشہ دین اسلام کے تحفظ کے لیے سرگرم رہا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دین اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، لیکن مغربی ممالک میں اسلام مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔ ہم واضح الفاظ میں کہہ دینا چاہتے ہیں کہ دنیا میں کہیں بھی اسلام کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے عالمی سطح پر اسلام کے دفاع کے لیے جو کردار ادا کیا وہ تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس کے تحفظ کے لیے ان کی آواز ہر عالمی فورم پر گونجی، اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اقوام متحدہ نے اسلامو فوبیا کے خلاف تاریخی قرارداد منظور کی۔حلیم عادل شیخ نے عمران خان کی بے گناہ قید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا لیڈر، جو اسلام کی سربلندی اور پاکستان میں عوام کے حقوق آئین و قانون کی بالادستی کے لئے اور حقیقی آزادی کے لئے جہدوجہد کر رہے ہیں ، آج جھوٹے مقدمات میں قید ہے۔ یہ ظلم برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ ایک بار پھر امت مسلمہ کی قیادت کرتے ہوئے دین اسلام کا دفاع کر سکیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ مغربی ممالک کو خبردار رہنا چاہیے کہ مسلمان اپنے دین کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام مخالف پروپیگنڈا بند کیا جائے اور مذہبی رواداری کو فروغ دیا جائے، ورنہ امت مسلمہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر مثر آواز بلند کرے گی۔پاکستان تحریک انصاف اسلام کے تحفظ اور آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی گستاخیوں کے خلاف ہر محاذ پر کھڑی رہے گی۔ ہم اسلامی اقدار کی سربلندی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے محبوب قائد عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلامو فوبیا کے حلیم عادل شیخ کے تحفظ کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
ملکی معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے
کراچی:پاکستان کو حقیقی معاشی تبدیلی کے لیے جامع اسٹرکچرل اصلاحات کرنا ہونگی، اب تک ہماری معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے، جبکہ ہم نے اپنی مقامی معیشت کو عالمی کھلاڑیوں کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں بنایا ہے۔
اس وقت توقع سے کم پٹرولیم قیمتیں اور توقع سے زیادہ ترسیلات زر نے یہ موقع فراہم کیا ہے، کہ اس طرح بچنے والے ڈالرز کو معیشت کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ : کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زائد ہوگیا
پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتیں 50 سے 60 ڈالر فی بیرل رہنے کی صورت میں پاکستان کو الگے چار سالوں میں 6 سے 8ارب ڈالر کی بچت ہوگی، جبکہ ترسیلات زر میں ہر سال 3 ارب ڈالر کا اضافہ مجموعی طور پر 18 سے 20 ارب ڈالر کی مضبوط بنیادیں فراہم کرسکتا ہے۔
تاہم اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین کو منتقل نہ کرے، اس طرح حاصل ہونے والی رقم کو پیداواری شعبوں کی ترقی اور مضبوطی کیلیے خرچ کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں: ترسیلات زر کا ریکارڈ سطح پر پہنچنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی ہے، وزیرِاعظم
شرح سود کو ڈبل ڈیجیٹ میں برقرار رکھا جائے، سنگل ڈیجیٹ میں لانے سے امپورٹ شدہ اشیاء کی کھپت میں اضافہ ہوگا، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر متاثر ہونگے، امپورٹ پر سخت کنٹرول رکھا جائے، صرف انتہائی ضروری اور خام مال کی امپورٹ کی اجازت دی جائے۔
بچت کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلیے استعمال میں لا کر بیرونی دباؤ کو کم کیا جاسکتا ہے، ریئل اسٹیٹ پر بے لگام منافع کو محدود کرنا چاہیے، اس طرح ریئل اسٹیٹ میں کی گئی سرمایہ کاری کا پہیہ پیداواری شعبوں کی طرف گھوم جائے گا۔