’’چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ’’ گلوبل  ڈائیلاگ کینیا اور نیپال میں انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز


بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع، دنیا کے ساتھ اشتراک” کے عنوان سے گلوبل ڈائیلاگ کے سلسلے میں حال ہی میں کینیا اور نیپال کے خصوصی  اجلاس منعقد ہوئے۔

دونوں ممالک کے 120 سے زائد حکومتی اداروں کے نمائندوں ، ماہرین، میڈیا نمائندوں اور رائے سازوں نے چین میں اپنے ذاتی تجربات اور دونوں ممالک کے تعاون کی مثالیں پیش کرتے ہوئے چینی مہمانوں کے ساتھ مل کر چین کے دو اجلاسوں کی جاری ہونے والی پالیسیوں پر گہرا تبادلہ خیال کیا، جن میں اعلیٰ معیاری ترقی کو مکمل طور پر آگے بڑھانے اور مزید کھلے پن کو فروغ دینا شامل ہے۔ انہوں نے تجربے‘‘ سے ملنے والے اہم مواقع اور تجربات پر بھی غور کیا۔

’’ چائنا ان اسپرنگ : چین کے مواقع ، دنیا کا اشتراک ‘‘گلوبل ڈائیلاگ کے کینا اور نیپال خصوصی اجلاس کو کینا کے قومی ٹیلی ویژن، نیپال لائٹ ایچ ڈی ٹی وی، تنزانیہ کے چینل ٹین ٹی وی، کانگو (ڈی آر سی)کے میشی پی ٹی وی، میٹروپولیٹن ٹی وی، لائٹ نیوز نیٹ ورک، اور  کٹھمنڈو وائس جیسے متعدد مرکزی میڈیا نے براہ راست نشر اور رپورٹ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چائنا ان اسپرنگ چین کے مواقع اور نیپال

پڑھیں:

امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 

  راولپنڈی (آئی این پی )پاک سری لنکا بحری مشقوں امن 2025 کے لیے  دونوں ممالک کے اشتراک پر بھارت ہمیشہ کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔خطے میں بحری طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان بحریہ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بھارتی حلقوں میں سخت اضطراب کا سبب بنی ہوئی ہیں۔امن 2025 میں 60 سے زائد ممالک کی شمولیت جہاں ایک تاریخی لمحہ ہے، وہیں بھارت کی جانب سے اس کامیابی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں خود اس کی خفت کا باعث بن  رہی ہیں۔ پاک بحریہ کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی مشقوں میں شرکت اور دوستانہ دوروں نے نہ صرف عسکری میدان میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا بلکہ عالمی سطح پر تعاون کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ پی این ایس اصلت کا حالیہ کولمبو دورہ، سری لنکن بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں اور دیگر فعال روابط اس مضبوط شراکت داری کا عملی مظہر ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بے بنیاد دعوی کیا کہ پاک سری لنکا بحری مشق منسوخ کر دی گئی ہے، تاہم سری لنکا کی وزارت دفاع نے ان افواہوں کی نہ صرف سختی سے تردید کی بلکہ واضح الفاظ میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ امن 2025 میں سری لنکن بحریہ کی پرجوش شرکت نے بھارتی میڈیا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ یہ شرکت اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نہ صرف بحری سلامتی کے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں بلکہ ان کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بار بار ناکام ہو رہی ہیں۔ خواہ وہ جعلی خبریں ہوں یا میڈیا پروپیگنڈا، زمینی حقائق یہ ثابت کر رہے ہیں کہ خطے میں پاکستان کا مثر کردار اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد
  • امریکا میں پابندی کے خدشات کے بعد پاکستانی طلبہ کے لیے کن ممالک میں بہترین مواقع موجود ہیں؟
  • کینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر کھا گیا
  • پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
  • ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
  • برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
  • پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین