پشاور میں دھماکا، مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
پشاور:
تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر زخم آنے کے باعث متاثر ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں تحقیقات میں مصروف ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور اسباب جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
چشتیاں(نیوز ڈیسک)چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےاور 9 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر