مولانا حامد الحق کو نشانہ بنانے کے بعد پشاور کے ایک اور مدرسے میں دھماکا، مولانا منیر شاکر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
مولانا حامد الحق کو نشانہ بنانے کے بعد پشاور کے ایک اور مدرسے میں دھماکا، مولانا منیر شاکر زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز )پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس میں معروف مذہبی شخصیت مولانا منیر شاکر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہوا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دہشتگرد نے مولانا شاکر منیر کو نشانہ بنایا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مولانا شاکر سمیت دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
پشاور:پشاور پولیس نے چمکنی کے علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ پر کارروائی کرتے ہوئے انوکھا قدم اٹھایا اور دولہے کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق شادی کی خوشی میں دولہا اپنے دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس پر مقامی پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تقریب پر چھاپہ مارا اور دولہے کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ یہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ اس عمل کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔
گرفتار ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔