Islam Times:
2025-12-13@23:17:34 GMT

رواں سال سندھ میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

رواں سال سندھ میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے یومیہ 4 سے 6 مریض آ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رواں سال سندھ میں خسرہ کے 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ و کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ ر ہا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں سب سے زیادہ 2000ء میں 900 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے یومیہ 4 سے 6 مریض آ رہے ہیں۔ خسرہ میں مبتلا بچوں کی عمر 5 سال سے کم ہے۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو خسرہ سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں خسرہ کے

پڑھیں:

نیشنل گیمز؛ سندھ کیلئے پوزیشن یافتہ کائنات سے امتیازی سلوک، ایونٹ سے باہر کردیا گیا

کراچی میں جاری 35 ویں نیشنل گیمز میں 10 ہزار میٹر میں سندھ کے لیے تیسری پوزیشن حاصل کر کے برونز میڈل جیتنے والی 9 سالہ کائنات خلیل ابراہیم کو حیرت انگیز طور پر خواتین کی 5 ہزار میٹر کی دوڑ سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا۔

منتظمین کا کہنا تھا کہ آئی او سی اور عالمی فیڈریشن کے قواعد کے مطابق 16 برس سے کم عمر ایتھلیٹ اوپن مقابلوں میں شرکت کے اہل نہیں۔

کھیلوں کے حلقوں کا کہنا ہے کہ سلیکشن کے وقت اس پہلو کو کیوں نظر انداز کیا گیا۔ مزید براں  نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس مقابلے قومی فیڈریشن کے تحت نہیں بلکہ ایک کمیٹی کے تحت منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں کے نتائج انٹرنیشنل ایتھلیٹکس فیڈریشن تسلیم نہیں کرے گی۔

علاوہ ازیں  انٹرنیشنل فوائد کے مطابق ایتھلیٹکس مقابلوں میں درکار مطلوبہ معیار کے اسٹاپ واچ بھی نہیں تھیں، ایسے مقابلوں کے نتائج تسلیم نہیں کی جاتے، کائنات خلیل ابراہیم سراسر زیادتی کا شکار ہوئی، 10 ہزار میٹر کی میڈلسٹ کو5ہزار میٹر کی دوڑ سے الگ کر دینا حیرت انگیز اور منتظمین کے لیے سبکی کا باعث بنا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
  • مولانا حزب اللہ جکھرو کی سربراہی میں وفد کا سکھر اسپتال کا دورہ
  • سندھ میں ایک بار پھر ایم ڈی کیٹ کا امتحان تنازع کا شکار
  • کراچی میں اتائی ڈاکٹر کا کارنامہ، سردرد شکایت پر گئی خاتون کو غلط انجکشن لگا بازو ناکارہ کردیا
  • لاہور: جوئے کے خاتمے کیلئے کارروائیاں، رواں سال 3607 قمار باز گرفتار
  • نیشنل گیمز؛ سندھ کیلئے پوزیشن یافتہ کائنات سے امتیازی سلوک، ایونٹ سے باہر کردیا گیا
  • سندھ پولیس کے زخمی میاں بیوی افسران کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی
  • میانمار فوج کا اسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے
  • ای چالان کے خلاف درخواستیں، سندھ ہائیکورٹ میں حکمِ امتناع کی استدعا مسترد، حکومت سے رپورٹ طلب
  • لاہور میں رواں سال جرائم میں کمی آئی: رپورٹ