قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی دیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت، قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،
پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔قائم مقام صدر نے کہاکہ جمہوریہ چیک کے کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے مابین دوطرفہ تجارت کو اس کی بھرپور صلاحیت تک بڑھانا چاہئے۔قائم مقام صدر مملکت نے معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قائم مقام صدر مملکت نے چیک جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کے لیے ویزا کے نظام میں نرمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: قائم مقام صدر مملکت
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد:جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد کے ججز بلاک میں منعقد ہوئی، جس میں جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف لیا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر چین گئے ہوئے ہیں، جہاں وہ جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔