اسلام آباد:

پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کو 27 کے بجائے 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے پر مجبور کرنا ظلم اور ان سے کھلی جنگ کرنے کے مترادف ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے  وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابل مذمت ہیں، شمسی توانائی صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے، یہ عمل متبادل انرجی صارفین پر براہ راست حملہ اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل سے غداری ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ صارفین کو قومی گرڈ سے 65 روپے یا اس سے زائد فی یونٹ کے نرخوں پر بجلی خریدنے کے لیے پابند کیا جاتا ہے، وفاقی حکومت گرین انرجی پر جانے والے صارفین کی حو صلہ افزائی کرنے کے بجائے ان سے کھلی جنگ کررہی ہے، قیمتوں میں 550 فیصد کا یہ فرق ظالمانہ اور عام عوام کا معاشی استحصال ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پاور سیکٹر میں موجود مافیاز، کرپشن اور نااہل افراد کی سرپرستی جاری ہے، یہ کہنا کہ ’’نیٹ میٹرنگ سے عام صارفین پر 90 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑتا ہے‘‘ ایک کھلا دھوکا ہے، حقیقت یہ ہے کہ 18 روپے فی یونٹ ’’آئیڈل کپیسٹی پیمنٹس‘‘ اور 600 ارب روپے سالانہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی میں ضائع ہو رہے ہیں، ان سنگین مسائل کو حل کرنے کے بجائے، وفاقی حکومت ملک کو توانائی میں خود کفیل بنانے والوں کو سزا دے رہی ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ یہ پالیسی پاکستان کی شمسی توانائی کی صنعت کو تباہ کر دے گی، جس سے گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے شمسی توانائی ناقابل عمل ہو جائے گی، یہ عمل قابل تجدید توانائی میں مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو روکے گی، اور فرسودہ اور ناکام گرڈ پر انحصار بڑھا دے گی، حکومتی عمل عوام کو ناقابل برداشت نرخوں پر بجلی خریدنے پر مجبور جبکہ گرین انرجی کے مواقع ختم ہوں گے۔

انہوں ںے کہا کہ بند کمروں میں بیٹھ کر بنا مشاورت کے کیے گئے فیصلےعوام کے بجائے طاقتور لابیوں اور فوسل فیول انڈسٹری کے مفادات کے تحفظ کا عندیہ دیتے ہے، وفاقی حکومت کا یہ اقدام پاکستان کی توانائی کی خودمختاری اور معاشی آزادی پر براہ راست حملہ ہے، وفاقی حکومت اس ظالمانہ پالیسی کو فوری طور پر واپس لے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلہ قابل تجدید توانائی کے مستقبل کو تباہ کررہا ہے، وفاقی حکومت نے اپنی عوام دشمن پالیسی واپس نہ لی تو ہم اس کے خلاف عدالتی، سیاسی اور عوامی سطح پر سخت مزاحمت کریں گے، یہ صرف ایک توانائی پالیسی نہیں، بلکہ عوام کے خلاف معاشی جنگ جس پرہم خاموش نہیں رہیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: روپے فی یونٹ شازیہ مری نے وفاقی حکومت نیٹ میٹرنگ نے کہا کہ کے بجائے

پڑھیں:

دہشتگردی کیخلاف بے رحم آپریشن وقت کی ضرورت ہے‘محمدشاداب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی ( پ ر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بے رحم آپریشن وقت کی ضرورت ہے ،دہشتگرد عوام کی جان ومال سے آگ وخون کی ہولی کھیل رہے ہیںاور ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،پوری قوم متحد ہے دہشتگردی کے خلاف حکومت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ،ملک کی سلامتی کے دشمن کسی طور بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے ، سرکاری محکموں سے بدعنوانی کو ختم کرنے کیلئے بدعنوانی کی سز ا نوکری ختم ہونا چاہیے ،ملک کو بد عنوانی سے پاک کئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،حکومت عملی اقدامات وقانون سازی کرکے عوام کو کرپشن سے نجات دلائے ،مہنگائی کا جن بے قابو ہے لگتا حکمران طبقہ خواب غفلت میں رہ کر معاشی پالیسیاں بنانا رہا ہے ،حقائق کو مد نظر رکھ کر جمہوری پالیسیوں سے غریب کو ریلیف فراہم کیا جائے ،احتساب کے حامی ہیں ملک کی دولت لوٹنے والوں کے خلاف بے رحمانہ اور بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے ، خود احتسابی کا عمل انسان کو برے فعل سے روکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ بجلی وگیس کے کے ناجائز بلوں اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ،بجلی اور گیس کے محکموں میں بد عنوانی عروج پر ہے بجلی وگیس کے زائد بل وصول کرنا ظلم ہے۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں بجلی صارفین کے لیے بڑا ریلیف، ٹیرف پر تمام سخت شرائط ختم
  • روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملہ، 10 لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم
  • روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل حملہ، لاکھوں گھر تاریکی میں، توانائی نظام لرز اٹھا
  • روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم
  • دہشتگردی کیخلاف بے رحم آپریشن وقت کی ضرورت ہے‘محمدشاداب
  • یوکرین کا زیپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ ایک اور بڑے حادثے سے محفوظ رہا
  • میرپورخاص،ماڈل اور ماروی ٹائون کے صارفین بجلی سے محروم
  • حیدرآباد کا تاریخی گائوں کئی ماہ سے بجلی کی فراہمی سے محروم
  •  اووربلنگ کی مد میں بجلی صارفین سے 8 ارب سے زاید رقم بٹورنے کا انکشاف
  • اووربلنگ، بجلی صارفین سے 8 ارب سے زائد رقم بٹورنے کا انکشاف