بندوق اور طاقت سے مسائل حل نہیں ہونگے، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
کوئٹہ میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی ہے، روزگار، کاروبار اور بارڈر بند ہیں۔ باہر سے مزدوری کیلئے آنے غریبوں کی بھی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر ڈاکٹر عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدترین بدامنی کی لہر چل رہی ہے۔ شاہراہیں محفوظ ہیں، نہ ٹرینیں ہر طرف خوف، دہشت، مایوسی اور پریشانی کا دور دورہ ہے۔ حکومت و سکیورٹی ادارے غافل ہیں، جبکہ عوام غیر محفوظ ہیں۔ بولان ٹرین واقعہ قابل مذمت ہے۔ دو دن گزرنے کے باوجود سینکڑوں افراد بازیاب نہ کرائے جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی اداروں اور حکومتی غفلت کی وجہ سے مزدور، طالب علم شہری، ڈرائیور اور بچوں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ بدامنی کے واقعات ختم نہیں ہو رہے ہیں۔ روزگار، کاروبار اور بارڈر بند ہیں۔ باہر سے مزدوری کیلئے آنے غریبوں کی بھی شہادتیں ہو رہی ہیں۔ قتل و غارت کا بازار گرم ہے۔ بلوچستان جل رہا ہے۔ ہر طرف نفرت، خوف، جنازے اور لاشیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بندوق اور طاقت سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ صوبائی حکومت بامقصد اور مخلصانہ مذاکرات کے ذریعے عوام کے مسائل کا حل یقینی بنائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ:بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے ڈبر پہاڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں اور بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں اور بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی اور امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔