اسلام آباد: کال سینٹر پر چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے کی ٹیم پر فائرنگ، ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے کال سینٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران کال سینٹر سے ایف آئی اے ٹیم پر فائرنگ کردی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ چھاپے کے دوران شدید فائرنگ کے بعد ایف آئی اے اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی، اور کال سینٹر کے عملے کی گرفتار کرلیا گیا۔
کال سینٹر کے عملے نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف آئی اے ٹیم مبینہ طور پر رشوت کا تقاضہ کیا، اور رشوت نہ دینے پر چھاپہ مار دیا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کال سینٹر چلائے جانے کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو ایف آئی اے پر فائرنگ کی گئی، تاہم ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے کال سینٹر پر چھاپہ
پڑھیں:
کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
کراچی:شاہ لطیف ٹاؤن جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے علاقے جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ گل زیب ولد قادر بخش کے نام سے کی گئی۔
شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محررسلیم نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ نماز فجر کے بعد پیش آیا، مقتول جام کنڈو چوک کلہاڑی چوک کے قریب بنی پانی کی ٹینکی کے اوپر سو رہا تھا کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، مقتول کو ایک گولی سر پر ماری گئی جس کے باعث موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
مقتول نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔