پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کردی۔
اس حوالے سے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔
فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بنائے گئے مکینزم پر عمل نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 8 رہنماؤں کی فہرست پیش کی۔
سینیٹر فیصل واؤڈا نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد آکر چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول سے ملاقات کی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجا ، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ، شعیب شاہین، ابوذر نیازی اور عزیر بھنڈاری کا نام شامل ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 10 مارچ کو ان 8 رہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، درخواست گزاروں نے ملاقات سے متعلق ایس او پی پر عمل نہیں کیا، درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کی جاتی ہے، درخواست گزار قانون کے مطابق ایس او پی پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے ملاقات کی
پڑھیں:
اللہ نے عمران خان کو قبول کیا ہے، پنجاب پولیس کے اہلکار کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں گفتگو
راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے قریب ڈیوٹی پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن تھا جس کے لیے تینوں بہنیں، عظمی، علیمہ اور نورین خان اپنے کزن قاسم خان کے ہمراہ اڈیالہ جیل روانہ ہوئیں تو انہیں پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک لیا۔
اس دوران وہاں پر تعینات پنجاب پولیس کے اہلکار نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور کزن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ اللہ کی طرف سے امتحان ہے اور امتحان نیک لوگوں کیلیے ہوتا ہے‘۔
پولیس اہلکار کی گفتگو سُن کر بانی پی ٹی آئی کی بہن نے جواب دیا کہ ’اللہ ہمت بھی دے گا‘۔
اس پر پولیس اہلکار نے کہا کہ اللہ پاک نے عمران خان کو ہر نکتہ نظر سے قبول کیا ہے۔