آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا؛ محمد اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف نے پروگرام پر پاکستان کے بہتر عملدرآمد کو تسلیم کیا ۔
محمد اورنگزیب نے نجی تی وی سے گفتگو میں بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد بہت بہترطورپررہا اور آئی ایم ایف نےاپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب
سپریم کورٹ آف پاکستان میں جوڈیشل کمیشن نے تحریری جواب جمع کرادیا، جواب اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواست پر سماعت کرنے والے بنچ میں جمع کرایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اپنے جواب میں کہا کہ زیرِ بحث آئینی درخواست میں 01 فروری 2025 کو جاری ہونے والے تبادلہ نوٹیفکیشن، 03 فروری 2025 کی سنیارٹی لسٹ، 12 فروری 2025 کو جاری ہونے والے قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن، اور 08 فروری 2025 کو دیے گئے نمائندگی فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
جواب کے مطابق جوڈیشل کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کا دائرہ کار آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت مقرر ہے، اور اس کا بنیادی کام سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور وفاقی شرعی عدالت کے ججوں کی تقرری کرنا ہے۔
جواب میں کہا گیا کہ موجودہ مقدمے کے حقائق بنیادی طور پر آرٹیکل 200 کے تحت ججوں کے تبادلوں سے متعلق ہیں، جس پر کمیشن کا براہ راست اختیار نہیں، جواب کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
جوڈیشل کمیشن نے تحریری جواب میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں، جب بھی سپریم کورٹ معاونت کے لیے بلائے گی ہر ممکن معاونت دیں گے۔