UrduPoint:
2025-04-22@09:29:48 GMT

حماس غزہ مذاکرات پر بہت برا جوا کھیل رہی ہے. وائٹ ہاﺅس

اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT

حماس غزہ مذاکرات پر بہت برا جوا کھیل رہی ہے. وائٹ ہاﺅس

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )وائٹ ہاﺅس نے حماس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کے بدلے ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی کے معاہدے پر ناقابلِ عمل مطالبات کر رہا ہے. امریکی نشریاتی ا دارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور امریکی قومی سلامتی کونسل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس بہت برا جوا کھیل رہی ہے یہ سمجھ کر کہ وقت اس کے ساتھ ہے ایسا نہیں ہے .

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس ڈیڈلائن سے بخوبی واقف ہے اور اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اگر یہ ڈیڈ لائن گزر گئی تو ہم اس کے مطابق جواب دیں گے بیان کے مطابق صدر ٹرمپ نے پہلے ہی واضح کیا تھا کہ حماس کو یرغمالیوں کو آزاد نہ کرنے کی سخت قیمت ادا کرنا پڑے گی فلسطینی عسکریت پسندوں اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بالواسطہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بعد حماس نے کہا تھا کہ وہ ایک امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی اور چار دیگر افراد کی باقیات کو واپس کرنے کے لیے تیار ہے.

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف نے بدھ کو قطر میں تجویز پیش کی تھی کہ اگر حماس فلسطینی قیدیوں کے بدلے زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دے تو جنگ بندی کے پہلے مرحلے کو اپریل کے وسط تک بڑھایا جا سکتا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کو بتایا گیا تھا کہ اس تجویز پر جلد عملدرآمد کرنا ہوگا اور اس دوہری شہریت رکھنے والے امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو فوری طور پر رہا کرنا ہوگا.

بیان کے مطابق بدقسمتی سے حماس نے عوامی سطح پر لچک کا مظاہرہ کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ بند دروازوں کے پیچھے ایسے مطالبات کیے ہیں جو مستقل جنگ بندی کے بغیر مکمل طور پر ناقابلِ عمل ہیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے جب پوچھا گیا کہ کیا امریکہ اپنے یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح دے رہا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تمام یرغمالیوں کی پرواہ ہے.

انہوں نے کینیڈا میں گروپ آف سیون کے مذاکرات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس طرح کام کر رہے ہیں کہ یہ ایک عام تبادلہ ہے، یہ ایک عام چیز ہے ان سب کو رہا کیا جانا چاہیے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ میں اس پر تبصرہ نہیں کروں گا کہ ہم کیا قبول کریں گے اور کیا نہیں مانیں گے اس سے ہٹ کر پوری دنیا کو یہ کہنا جاری رکھنا چاہیے کہ حماس نے جو کیا ہے وہ اشتعال انگیز ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق کہ حماس تھا کہ

پڑھیں:

امریکی حملے کا منصوبہ ایک اور چیٹ روم میں لیک ہونے کا انکشاف

حوثی باغیوں پر ہونے والے امریکی حملے کے خفیہ منصوبوں کی تفصیلات ایک اور چیٹ روم میں لیگ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 مارچ کو ہونے والے امریکی حملے کی تفصیلات امریکی سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بھی ’سگنل‘ میسیجنگ ایپ کے گروپ چیٹ روم میں لیگ کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ ہیگسیتھ نے سیکریٹری دفاع کا عہدہ سنبھالنے سے قبل ذاتی و پیشہ ورانہ حلقوں کے لیے مختلف گروپس تشکیل دیے تھے۔

دوسرے گروپ چیٹ روم میں ان کی اہلیہ، بھائی اور ذاتی وکیل شامل تھے، ان کے بھائی فیل اور وکیل ٹم پارلاٹور محکمۂ دفاع میں ملازم ہیں جبکہ ان کی اہلیہ جینیفر فاکس نیوز کی سابق پروڈیوسر ہیں۔

نیویارک ٹائمز اور سی این این کی رپورٹ کے مطابق متعدد نامعلوم ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹ ہیگسیتھ نے دوسرے گروپ چیٹ میں یمن میں حوثی اہداف پر ہونے والے امریکی حملوں کی منصوبہ بندی کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات میں یمن میں حوثیوں کو نشانہ بنانے والے F/A-18 ہارنٹس کے لیے پرواز کے شیڈول شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنگ سے متعلق اپنے یہی انتہائی اہم خفیہ منصوبے لاپروائی سے امریکی جریدے کے سینئر صحافی کو بھی بھیج دیے تھے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • امریکی حملے کا منصوبہ ایک اور چیٹ روم میں لیک ہونے کا انکشاف
  • ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
  • سینئر امریکی عہدیدار کی امریکا، ایران جوہری مذاکرات میں 'بہت مثبت پیش رفت' کی تصدیق
  • ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا