لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 مارچ ۔2025 )پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سپیل داخل ہوگیا ہے اور لاہور سمیت مختلف شہروں میںبارش و ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا.

(جاری ہے)

فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل خوب برسے، ژالہ باری سے گلیاں سفید ہوگئیں، مری میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا، قصور،چکوال، اٹک، گجرات، جہلم، اوچ شریف میں بھی ابر رحمت ہوئی، بعض علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا چترال، کالام، بالاکوٹ اور بنوں میں بھی بارش سے موسم سرد ہوگیا، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں برفباری نے سماں باندھ دیا، وادی نیلم میں برف باری کے بعد بالائی وادی کی رابطہ سڑکیں بدستور بند رہیں.

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16جبکہ زیادہ سے زیادہ 27ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے لاہور کے ساتھ وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش ہو سکتی ہے بارش کے باعث گرمی میں کمی سے روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا. دریں اثنا محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کر دی بارشوں کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے.

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی برفباری اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، نورپورتھل، منڈی بہاالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سا ہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں تیز ہوائیں چلنے اور چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے.

رپورٹ کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیاگیا ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے تاہم کوئٹہ، زیارت، چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، موسی خیل، ژوب اور گرد و نواح میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش اور برفباری کا بھی امکان ہے.


ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اور گرج چمک کے ساتھ علاقوں میں کی توقع ہے اضلاع میں کا امکان کے مختلف امکان ہے میں تیز

پڑھیں:

آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج 20 اپریل خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، ،اسلام آاباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا خطرہ۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آاباد، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔

ہفتہ کے روز بالائی خیبرپختونخوا،بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ بعض مقامات پر تیز/ موسلادھار بارش /ژالہ باری کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: دیر (بالائی) 08، کالام ،چترال 06، میر کھانی ، پٹن، دروش 04، گلگت بلتستان: گوپس 07،بگروٹ 06، بونجی 04، استور 04، گلگت 03، چلاس 02،اسکردو 01، پنجاب: حافظ آباد میں 05 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : دادو ، سبی ،شہید بینظیر آباد47 ، خان پور، پڈ عیدن ،بہاولنگر،رحیم یار خان میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔

ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ آندھی چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر تیز بارش/ژالہ باری کی توقع۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
  • لاہور بیٹھک، ن لیگ اور پی پی کا ساتھ چلنے پر اتفاق
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
  • آج اسلام آباد اورکشمیرمیں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک کا امکان
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی