حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت سیاسی اختلاف کو دبانے اور مقامی آبادی کو بے اختیار کرنے کے لیے نوآبادیاتی حربے اور کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری رہنما الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔ سوئٹزلینڈ کے شہر جنیوا میں الطاف حسین وانی کی سربراہی میں کشمیری وفد نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے 58 ویں اجلاس کے موقع پر احتجاج کیا۔ احتجاج کا مقصد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلانا تھا۔ الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی اختلاف کو دبانے اور مقامی آبادی کو بے اختیار کرنے کے لیے نوآبادیاتی حربے اور کالے قوانین کا استعمال کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: الطاف حسین وانی

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق

مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے نتیجے میں  ایک بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ضلع رام بن میں سیلاب نے جہاں 3 افراد کی جان لے لی  وہیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں دوسری جانب  خراب موسم کے باعث رام بن میں آج تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات  نے ضلع رام بن میں آج بھی بارش اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی جرائم کے بارے میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی اداروں کو یمن کا خط
  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • عالمی سطح پر سائبر فراڈ کے خلاف اقوام متحدہ کی تنبیہ
  • بھارت کے جابرانہ قبضے کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے
  • بحرین کے بے گناہ قیدیوں کی آواز
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ کشمیر: ضلع رام بن میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بچےسمیت 3 افراد جاں بحق
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • بھارت میں وقف ترمیمی بل کے خلاف علما و مشائخ سراپا احتجاج، ہزاروں افراد کی شرکت