وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا، ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے۔ دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے.

انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں سی پیک کھٹک رہا ہے، دہشت گردی پاکستان میں پنپ رہی ہے، فیصلہ ہوا ہے کہ جتنے دہشت گرد پاکستان میں ہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر فوج کو خراج تحسین پیش کرتےہیں، پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ ریلوے پولیس کا اسکیل پنجاب پولیس کے برابر کردیا ہے۔ وزیرریلوے نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس کے ہر شہید کے خاندان کو 52 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ریلوے کی سیکیورٹی بہتر کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حنیف عباسی کہا کہ

پڑھیں:

بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

ویب ڈیسک: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔

 سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجموعی تعداد 19 تھی۔

  3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

 سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ
  • کسی کو فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے: حنیف عباسی
  • بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
  • کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
  • ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال  
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
  • خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کریں گے؟