چین(نیوز ڈیسک)چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ’ لینووو‘ نے 20 منٹ میں شمسی توانائی سے چارج ہونے والے نئے تصوراتی لیپ ٹاپ کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمسی توانائی سے چارج ہونے والے لیپ ٹاپ کا اعلان حال ہی میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس میں کیا گیا جو صارفین کو work from home کے بجائے work from sun کی جانب راغب کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تاحال شمسی توانائی سے چلنے والے لیپ ٹاپ (یوگا سولر پی سی ) کی پروڈکشن کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تاہم اس کی تھنک بک پلس کا تصور ابتدائی طور پر 2023 میں موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا گیا تھا جو اب جون 2025 میں 3 ہزار 499 ڈالر میں دستیاب ہوگی تاہم لیپ ٹاپ فی الحال صرف ایک تصور ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق لیپ ٹاپ 20 منٹ میں سورج کی روشنی سے فوری چارج ہو گا جو 1 گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک دے سکتا ہے۔

ultra thin لیپ ٹاپ کی موٹائی صرف 15 ملی میٹر ہوگی جبکہ لیپ ٹاپ کا وزن 1.

22 کلو (تقریباً5 آئی فونز کے برابر ) سے بھی کم ہو سکتا ہے۔

لیپ ٹاپ کی پشت پر چھوٹے شمسی پینلز نصب ہوں گے جو بیٹری چارج کرنے کیلئے کسی بھی ذریعے سے روشنی کا استعمال کر سکتے ہیں لیکن زیادہ تر شمسی توانائی سے چلنے والے آلات کی طرح سورج کی روشنی کو استعمال کریں گے۔

لیپ ٹاپ میں کمپنی کا ڈائنامک سولر ٹریکنگ سسٹم بھی موجود ہوگا جس میں یہ دکھایا جائے گا کہ سولر پینل کتنا کرنٹ اور وولٹیج پیدا کر رہا ہے۔

فیصلہ ہوچکا دہشتگرد پاکستان میں ہوں یا افغانستان میں انہیں نہیں چھوڑا جائیگا: وزیر ریلوے

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شمسی توانائی سے لیپ ٹاپ

پڑھیں:

کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا ہے۔ موسم ناصرف گرم بلکہ مرطوب بھی ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی 
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • کراچی میں ہیٹ ویو، سورج سوا نیزے پر آگیا