فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں گے انکو نہیں چھوڑا جائے گا، وزیر ریلوے
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انکو نہیں چھوڑا جائے گا، جتنے دہشت گرد پاکستان میں موجود ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائےگا، یہ دہشت گرد اگر بھاگ کر افغانستان یا جہاں بھی جائیں گے تو ان کا پیچھا کیا جائے گا۔
حنیف عباسی نے ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں، اسٹیشنزکی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا اسکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک رہا ہے،کوشش یہی کی جا رہی ہے پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔
اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا بھاگ کر افغانستان یا کسی اور ملک چلے جائیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف جعفر ایکسپریس کا اندوہناک واقعہ ہوتا ہے اور دوسری طرف سیاسی مقاصد حاصل کرنے والے لوگوں نے کیا کیا، اس واقعہ کی مذمت تو امریکا اور اقوام متحدہ نے بھی کی لیکن اس واقعہ کی مذمت نہیں کی تو ہمارے دشمنوں نے نہیں کی، اس سازش کو ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے، ہمیں بھی جیلیں ہوئیں ہم نےکسی ادارے کو برا بھلا نہیں کہا۔
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کا معاملہ، سماعت 18 مارچ کو ہوگی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نہیں چھوڑا جائے جائے گا نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے، وفاقی وزیر
لاہور:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔
ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔